منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآں ویمن لیگ کوٹلہ کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012 کو منگڑیاں میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں تقریبا 2000 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد منہاج نعت کونسل کوٹلہ نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ نقابت کے فرائض محترمہ فرح ناز نے سرانجام دیئے۔

لیکچرار منہاج یونیورسٹی لاہور محترمہ کلثوم طارق نے شان رسالت ماب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر ہمیں اپنے ایمان کی حفاظت کرنی ہے تو اپنی تمام تر توجہ، اپنا قلبی وروحانی تعلق نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس سے جوڑنا ہو گا چونکہ اسی میں ہم سب کی دنیا وآخرت میں بھلائی ہے۔ اس محفل میں 6000000 درود پاک حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا گیا۔

اس سال منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل حلقہ کوٹلہ ارب علی خان کے زیراہتمام تحصیل بھر میں ربیع الاول کے مہینے میں تقریبا 87 سے زاہد محافل ہوئیں۔ جن میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ جن میں صدر ویمن لیگ کوٹلہ محترمہ یاسمین، ناظمہ تربیت کوٹلہ محترمہ فوزیہ نورین، صدر یو سی چڑیاولہ محترمہ فرح ناز نے خطابات کئے۔ ان تمام محافل کو علاقہ بھر میں خوب پذیرائی ملی اور لوگوں نے ان تمام پروگرامز کو بہت سراہا اور اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ ایسی محافل منعقد ہونی چاہیے جس سے انسان میں ایک قلبی وروحانی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ ان محافل میں منہاج القرآن میں شمولیت اور حلقہ درود کے قیام کی دعوت دی گئی۔

رپورٹ : ناظمہ ویمن لیگ تحصیل حلقہ کوٹلہ نجمہ کلثوم

تبصرہ

Top