جہلم: تقریری مقابلہ بعنوان گستاخانہ فلم اور امت مسلمہ کی ذمہ داریاں

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم اور ایم ایس ایم (سسٹرز) جہلم کی طرف سے جہلم کے کالجز (برائے طالبات) کے مابین تقریری مقابلہ بعنوان گستاخانہ فلم اور امتِ مسلمہ کی ذمہ داریاں انعقاد پذیر ہوا۔ یہ تقریری مقابہ مورخہ 3 نومبر 2012 (بروز ہفتہ) صبح نو بجے فرسٹ مون میرج ہال جہلم میں ہوا۔ جہلم کے ٹاپ ٹین کالجز (گورنمنٹ کالج، لاء کالج، کامرس کالج، بخاری کالج، فاطمہ جناح کالج، وینگز کالج، پکس کالج، سپرئیر کالج، پنجاب کالج اور سٹی کالج برائے خواتین) نے بھر پور شرکت کی۔

مقابلہ کا آغاز حافظہ سلمیٰ صابر کی تلاوت سے ہوا۔ محترمہ سمیعہ ظفر نے نعت پڑھنے کا اعزاز حاصل کیا۔ مقابلہ کے دوران ججز کے فرائض گورنمنٹ ایلمینٹری کالج کے ریٹائرڈ پرنسپل قدرت علیٰ سیالوی، قاضی تنویر الدین (سینئر پروفیسر) اور ایجوکیٹر سکول سرائے عالمگیر کی پرنسپل فوزیہ ریحان نے سر انجام دئیے۔

العصر سائنس ہائی سکول کی سینئر ٹیچر راحیلہ رفعت نے کمپئرنگ کے فرائض سر انجام دئیے۔ منہاج ماڈل سکول سعیلہ جہلم کی پرنسپل محترمہ آمنہ انجم صاحبہ نے 23 دسمبر کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بخاری کالج جادہ کی طالبہ عروج فاطمہ نے اول پوزیشن، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کی طالبہ ثناء صابر نے دوسری پوزیشن اور فاطمہ جناح کالج کی طالبہ ندا اختر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو کیش انعامات شیلڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔ مقابلہ میں حصہ لینے والی دیگر طالبات کو اسناد شیخ الاسلام کا تعارفی لٹریچر اور بیداریء شعور لٹریچر دیا گیا۔ جبکہ اپنے اپنے کالجز کی ساتھی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے آنے والی طالبات کو بھی شیخ الاسلام کا تعارفی لٹریچر اور بیداریء شعور لٹریچر دیا گیا۔

ججز کے فرائض سرانجام دینے والوں اور دواہم شخصیات (ایک مرد اور خاتون) کو شیخ الاسلام کا فتویٰ دہشت گردی اور فتنہ ء خوارج، شیخ الاسلام کا تعارفی لٹریچر اور بیداریء شعور لٹریچر دیا گیا۔ جبکہ طالبات کے ساتھ تشریف لانے والی ٹیچرز کو شیخ الاسلام کی بکس عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم استحکامِ ایمان کا ذریعہ، Greetings and Salutation on The Prophet P.B.U.H اور شیخ الاسلام کا تعارفی لٹریچر اور بیداریء شعور لٹریچر دیا گیا۔

آخر پہ ججز نے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے مقابلہ کی تقریب کو خوب سراہا، تحریک منہاج القرآن اور خصوصاً شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر خدمات کی بہت تعریف کی اور شیخ الاسلام کی درازیء عمر کے لیے دعائیں دیں۔ تقریب کا اختتام گورنمنٹ ایلمینٹری کالج کے ریٹائرڈ پرنسپل قدرت علیٰ سیالوی کی دعا پر ہوا۔

رپورٹ: ناظمہ (منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم)

تبصرہ

Top