جہلم : ورکرز کنونشن برائے خواتین

بدھ 14 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کا ورکرز کنونشن منہاج القرآن اسلامک سنٹر جادہ میں انعقاد پذیر ہوا، جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیئنر نائب ناظمِ اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کی۔  اس تقریب میں ضلع بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کنونشن کا آغاز ناظمہ تربیت تحصیل جہلم حافظہ سلمیٰ صابر نے تلاوتِ کلام پاک سے کیا۔ نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کا شرف یونین کونسل کوٹلہ فقیر کی ناظمہ حافظہ سمیعہ ظفر نے حاصل کیا۔ جہلم کی ناظمہ صفیہ رفعت نے سپاس نامہ پیش کیا اور کمپیئرنگ کے فرائض بھی سر انجام دیئے۔ مرکزسے تشریف لائی ہوئی ضلع جہلم کی نگران محترمہ شمائلہ عباس نے چاروں تحصیلات (دینہ، سرائے عالمگیر، جہلم، پنڈدادنخان) کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

مرکزی سینئر نائب ناظمِ اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی بریفینگ سے قبل محترمہ شمائلہ عباس نے جہلم کے تحریکی شاعر رفعت اقبال قادری کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آمد کے حوالے سے لکھی تازہ نظم سنانے کے لیے دعوت دی۔ان کی اس نظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سیئنر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور ہال میں بیٹھی تمام خواتین نے بہت پسند کیا اور تالیاں بجا کر خوب داد دی۔

جب مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ شیخ زاہد فیاض صاحب کو خطاب کی دعوت دی گئی تو تمام خواتین نے کھڑے ہو کر اور بلند وبانگ نعرے لگا کر ان کا شاندار استقبال کیا۔ انہوں نے تمام تحصیلات کی صدور و ناظمات کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا اور تحصیل جہلم لیگ کے کام کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی کیونکہ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی ناظمہ نے مسلسل تیرہ دورہ جات کیے اور تمام یونین کونسلز میں شیخ الاسلام کی پاکستان آمد کے حوالے سے بریفنگ اور شیخ الاسلام کا پیغام ’’آؤ پاکستان بچائیں‘‘، بذریعہ سی ڈی پہنچایا، جبکہ گھر گھر تشہیری مواد فراہم کرنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے اپنے دورہ جات کے دوران تنظیمات کو انقلاب انگیز عوامی استقبال سے متعلق ہدایات سے بھی آگاہ کیا اور بہتر کام کرنے کے بارے میں مفید ہدایات بھی دیں۔ شیخ زاہد فیاض نے 23 دسمبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے بھی حاضرین کو بریفنگ دی۔

تقریب کے اختتام پر مرکزی نظامت تربیت کے نگران پروفیسر سلیم احمد چوہدری نے وطن عزیز کی سلامتی و استحکام اور مصطفوی انقلاب کے سویرے کی صبح روشن کے لیے دعا کی۔

رپورٹ : راحیلہ رفعت
ناظمہ نشر و اشاعت منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم

تبصرہ

Top