دینہ، ویمن لیگ کے زیراہتمام دس روزہ مجالس ذکر امام حسین علیہ السلام کا انعقاد

ماہ محرم الحرام میں نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے حوالے سے منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل دینہ کے زیرِاہتمام دس روزہ مجالس ذکر حسین علیہ السلام کا انعقاد اسلامیہ گرلز انسٹی ٹیوٹ برائے قرآن ایجوکیشن میں کیا گیا۔ ان مجالس میں علاقہ بھر سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

صدر منہاج القرآن ویمن لیگ دینہ محترمہ سلمیٰ شبیر صاحبہ نے سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دورِ مبارک سے لے کر کربلا تک کے سفر کو دس روز میں بالترتیب بیان کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام عالی مقام علیہ السلام کی سیرت سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ وقت کے ظالم اور جابر حکمرانوں کے آگے کبھی سرتسلیم خم نہ کریں اور طاغوتی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ موجود حالات بھی متقاضی ہیں کہ ہم ڈٹ کر ظالمانہ نظام، کرپٹ اور طاغوتی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے امام حُسین علیہ السلام کے نقشِ قدم پر چل کر وطن عزیز کو بچانے کا عزم کریں۔ مجددِ وقت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ نمازِ انقلاب کی تیاری کریں اور مصطفوی انقلاب کیلئے کردار حسینی اور اُمتِ مصطفوی کی بیٹیاں سیّدہ زینب کے کردار کو اپنائیں۔ لہٰذا ہمیں بھی اہل بیت اطہار کی سنت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہر وقت جدوجہد کے لئے خود کو تیار رکھنا چاہیے اور جیسے ہی انقلاب کی کال آئے ہم لبیک کہتے ہوئے قافلہ میں شریک ہوں اور وطن عزیز میں مصطفوی انقلاب کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروکار لانے سے دریگ نہ کریں۔

یونین کونسل مغل آباد کے بوہڑیاں گاؤں میں بھی منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل دینہ کے زیراہتمام 5 روزہ محافل ذکر امام حسین علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا۔ ناظمہ تحصیل دینہ نے شہادت امام حسین علیہ السلام، ذکر اہل بیت اطہار اور مصطفوی انقلاب کا پیغام احسن انداز سے حاضرین تک پہنچایا۔

رپورٹ: حافظہ حبیبہ شبیر، ناظمہ نشرو اشاعت دینہ

تبصرہ

Top