جہلم: منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری دعوت کا تنظیمی دورہ، تحصیل جہلم اور پنڈدادنخان کی تنظیمِ نو

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری دعوت انعام مصطفوی نے ضلع جہلم کا تنظیمی دورہ کیا، جہاں انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کی تنظیمِ نو کی گئی۔ راجہ محمد وقاص منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل جہلم کے صدر اور ریحان الطاف سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے، جبکہ غلام دستگیر قمر منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل پنڈدادنخان کے صدر اور محمد عرفان قادری سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ احسان الباری کو ضلعی سیکرٹری دعوت و تربیت اور محسن علی ہاشمی کو سیکرٹری انفارمیشن و ممبر شپ کی ذمہ داری دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انعام مصطفوی نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر ہمارا کامل ایمان ہے کہ مصطفوی انقلاب ہر صورت آکر رہے گا۔ ہماری ہر کاوش کا مقصد مصطفوی انقلاب کی منزل سے قریب تر ہونا ہے۔ دھرنوں نے ہمارے نظریہ کی جیت کے آثار واضح کر دیے ہیں۔

ضربِ اَمن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ انتہا پسندانہ نظریات پر مبنی نصاب پڑھا کر نوجوانوں کو دہشت گرد بنایا جارہا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے  ضرب امن مہم لانچ کر کے دہشت گرد نظریے کی بیخ کنی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اپنے اندر امن پیدا نہیں کیا جائے گا اس وقت تک معاشرے میں امن پیدا نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے لیے درود پاک وہ واحد راستہ ہے جس سے ہم اپنے اندر اَمن پیدا کرسکتے ہیں۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ نے حلقاتِ درود میں جدت لانے کی کوشش کی ہے، جس کے تحت ’بارود نہیں۔۔۔ درود‘ اور ’درود سراپا اَمن ہے‘ کے عنوان سے مہم چلائی جا رہی ہے۔

تبصرہ

Top