جہلم: دینہ میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کا ورکرز کنونشن

مورخہ: 01 مئی 2018ء

دینہ میں یکم مئی 2018 کو تحریک منہاج القرآن اور اس کے فورمز پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن کی صدارت نائب ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا ادریس قادری نے کی، جبکہ مرکزی نائب ناظم تربیت علامہ محمود قادری بھی مہمانِ خصوصی تھے۔ ورکرز کنونشن میں ضلع جہلم کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم کے صدر اکرم بھٹی نے کارکردگی پیش کی، جسے علامہ رانا ادریس سمیت شرکاء نے سراہا۔

علامہ رانا ادریس نے ورکرز کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک منہاج القرآن دورِ حاضر کی تجدیدی تحریک ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہمہ جہت شخصیت ہیں جنہوں نے معاشرے میں تصوف و روحانیت سے جدید ذہنوں کو روشناس کروایا ہے۔ ہر کارکن کی ذمہ داری ہے کہ شیخ الاسلام کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ انہوں نے شاندار کارکردگی پر تحریک منہاج القرآن جہلم و جملہ فورمز کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ علامہ محمود قادری نے نظامت تربیت کے نئے ترتیب دیئے گئے کورسز کا تعارف کروایا اور کورسز کے سلسلے میں معاونت کا اعادہ کیا۔

تبصرہ

Top