سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتما م درس عرفان القرآن لارل ہوم سکول کاشف چوک میں منعقد ہوا۔ جس میں علامہ غلام شبیر جامی نے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا مقامِ معیت و فنائیت کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق واحد صحابی ہیں، جن کی صحابیت کا ذکر قرآن ِ پاک میں اللہ پاک نے خود فرمایا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 27 دسمبر 2016 کو کھڈیاں خاص قصور میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران اور کارکنان سمیت خواتین نے شرکت کی۔ محفل سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ تربیت ام کلثوم قمر نے خطاب کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پتوکی نے بھی مقامی سطح پر راشن کی تقسیم کا اہتمام کیا۔ محمد ندیم مصطفائی صدر تحریک منہاج القرآن ضلع قصور کی سربراہی میں 200 گھرانوں کی باقاعدہ لسٹیں تیارکی گیئں۔ اسکے بعد جاوید اختربٹ ناظم ضلع قصور اور ملک نقاش قادری صدر ٹی ایم کیو پتوکی نے یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں پر ٹیمیں تشکیل دیں۔ جنہوں نے موٹرسائیکل کے ذریعے مستحق افراد کے گھروں میں راشن پیک پہنچائے۔
پاکستان عوامی تحریک کے اعلیٰ سطحی وفد نے چونیاں میں مقتول بچوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وفد نے غمزدہ والدین کو دلاسہ دیا اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ افسوسناک واقعہ کے ذمہ داران کو فوری گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔ وفد میں سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی، حاجی امین انصاری، قاری ریاست و دیگر رہنما شامل تھے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.