سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خانیوال میں بین الاقوامی تعلیمی سہولیات اور معیار کے حامل منہاج کالج برائے خواتین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آپ نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منہاج القرآن کی طرف سے منہاج گرلز کالج جنوبی پنجاب کی بہنوں اور بیٹیوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ خانیوال کے زیراہتمام 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ خانیوال بشریٰ رفیق نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر عہدیداروں اور کارکنان نے بھی بھرپور شرکت کی اور تقریب میں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے ڈائریکٹر فیصل مشہدی نے دورہ پاکستان پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کےزیراہتمام زیرتعمیر پراجیکٹ خانیوال ایجوکیشنل کمپلیکس برائے طالبات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے کنٹری ہیڈ سید امجد علی شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔
پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر راؤ عارف رضوی اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کے رکن محمد یامین مصطفوی کی والدہ مرحومہ کی رسم قل 23 اکست 2017 کو ملتان کے نواحی علاقہ کوٹ عباس شہید کی جامع مسجد عثمانیہ میں ہوئی۔ قل خوانی میں جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما اور جگر گوشہ غزالی زماں حضرت علامہ سید طاہر سعید کاظمی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ دیگر مقررین میں علامہ نصیر احمد بابر صدر منہاج القرآن علما کونسل لودھراں، علامہ صدیق احمد سعیدی خانیوال، علامہ مختار علی قادری ناظم منہاج القرآن علما کونسل شہداد پور نے بھی اظہار خیال کیا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.