سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ہڈالی (ضلع خوشاب) کے زیرِ اہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات (شمالی زون) نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن خوشاب کے عہدیداروں اور کارکنان نے کنونشن میں شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن وادی سون (نوشہرہ، خوشاب) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
وادئ سون ضلع خوشاب کی نامور مذہبی اور سیاسی شخصیت سجادہ نشین آستانہ عالیہ کھوڑہ شریف پیر سید ضمیر حیدر گیلانی مسلم لیگ نون چھوڑ کے پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہو گئے ہیں۔ حلقہ پی پی 39 ضلع خوشاب پاکستان عوامی تحریک کے صدر ملک حاجی محمد ریاض، نائب صدر تحریک منہاج القرآن طاھر محمود گھنال، ناظم ملک طارق محمود اور ملک سلیم اقبال نے پیر سید ضمیر حیدر گیلانی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پیر سید ضمیر حیدر گیلانی کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مکمل حمایت کرنے اور پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت پر انکا شکریہ ادا کیا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.