مرکزی ویمن لیگ وزٹ نشتر ٹاؤن لاہور

مورخہ: 25 مئی 2010ء

مرکزی ویمن لیگ کا لاہور کے تفصیلی وزٹس کے سلسلے کا تیسرا وزٹ مورخہ 31 مئی 2010ء کو نشتر ٹاؤن میں کیا گیا۔ اس سے قبل چار ٹاؤنز کا تفصیلی وزٹ کیا جا چکا ہے۔ وفد میں مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ، مرکزی نائب ناظمہ تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ مریم حفیظ، ناظمہ ویمن لیگ لاہور محترمہ طاہرہ فردوس، نائب ناظمہ ویمن لیگ لاہور محترمہ زریں لطیف شامل تھیں۔

میٹنگ میں ٹاؤن کی تنظیم اور UC's کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و درود و سلام سے کیا گیا۔ محترمہ سمیرا رفاقت نے میٹنگ میں تشریف لانے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور فرداً فرداً تمام ذمہ داران کا تعارف لیا۔ بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تحریک منہاج القرآن کا اعجاز ہے کہ آج کے اس پر فتن دور میں ہمیں اسلام کی اصل روح سے شناسائی ملی۔ تحریک منہاج القرآن کی بدولت جو روشنی ہمیں نصیب ہوئی ہے یہ روشنی سینہ بہ سینہ منتقل کرنے کی تڑپ ہر کارکن کے اندر پیدا ہونی چاہیے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مشن کی زندگی میں رابطہ بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ عدم رابطہ سے مشکلات پیدا ہوتی ہیں، کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور اہداف کا حصول ممکن نہیں رہتا۔

یکسوئی پر زور دیتے ہوئے ناظمہ ویمن لیگ نے کہا کہ کارکنان کی نظریں جب مقصد اور منزل پر ہو تی ہیں تو راہ میں حائل مشکلات اور روکاٹیں نظر نہیں آتیں۔ لہٰذا لگن اور جدوجہد کے ساتھ مرکز کی جانب سے دیے گئے ٹارگٹس کو متحد ہو کر مکمل کریں۔ UC's ساتھ ماہانہ مٹینگ کا انقعاد کریں۔ علاوہ ازیں ناظمہ ویمن لیگ نے سمر کیمپس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ٹاؤن نے اپنی کارکردگی رپورٹ ناظمہ ویمن لیگ کو پیش کی۔ اور ناظمہ ویمن لیگ نے کارکردگی میں بہتری کے لیے تجاویز و آراء دیں۔

آخر میں سوال وجواب نشت بھی ہوئی۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

Top