مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام 13 جولائی 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں دس روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں معلمین عرفان القرآن کورس نے شرکت کی۔ جس میں سینئر نائب ناظم حلقات درود و فکر علامہ محمد لطیف مدنی نے شرکاء کو تربیتی لیکچرز دیئے۔ انہوں نے تربیتی ورکشاپ میں مقررہ کردہ نصاب کے مطابق شرکاء کی تدریس کی۔ اس کے علاوہ معلمین عرفان القرآن کورس سے گوشہ دورد اور حلقات درود و فکر کا تعارف بھی ہوا۔ پروگرام میں معلمین نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔ آخر میں شرکاء کو باقاعدہ اسناد بھی تقسیم کی گئی۔

تبصرہ

Top