تربیتی کیمپ برائے معلمین عرفان القرآ ن کورس

نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام دسواں تربیتی کیمپ برائے معلمین عرفان القرآن کورس 11 جولائی سے مرکزی سیکرٹریٹ پر جاری ہے۔ جس میں مذہبی سکالرز کو عرفان القرآن کورس کی تدریس کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔ گزشتہ روز اس کیمپ میں نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس قادری، ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی، سینئر معلم حافظ سعید رضا بغدادی ، نائب ناظم تربیت شفیق البغدادی اور ناظم عرفان القرآن کورسز محمد شریف کمالوی نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دئیے۔

اس کورس میں خاص طور پر سکالرز کی تدریسی صلاحیت کو نکھارا جاتا ہے اور ہر سطح کے لوگوں کو تعلیم دینے کے قابل بنایا جاتا ہے ۔ کورس میں علم التجوید، ترجمہ قرآن، تفسیر، گرامر، احادیث اور روزمرہ کی دعاؤں کے منتخب نصاب کو شامل کیا گیا ہے۔ رانا رانا محمد ادریس قادری نے اپنے بیان میں بیداری شعور پر زور دیا اور انہیں بتایا کہ قوم کے شعور کے بیدار کرنے کیلئے معلمین اپنا کردار کیسے ادا کر سکتے ہیں اور قرآن و حدیث میں معلمین کی کیا کیا ذمہ داریاں ہوتی ہیں یعنی معلمین قوم کے معمارہوتے ہیں۔ انہوں نے اس موضوع پر تفصیلاً گفتگو فرمائی۔

علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے علم کی اہمیت اور تحریک منہاج القرآن کی محنت اور تگ و دو کے حوالے سے بریف کیا۔ شریف کمالو ی نے طریقہ تدریس کے حوالے سے گفتگو فرمائی اور سکالرز کو باقاعدہ مشق کروائی گئی۔

معلمین کو تحریک منہاج القرآن کے تحت عامۃ الناس تک دینی تعلیمات پہنچانے کی تربیت کا یہ کورس 20 جولائی 2011ء تک جاری رہے گا۔

رپورٹ: سید شاہد حسین کاظمی

تبصرہ

Top