ائمہ وخطباء کورس کی کامیاب تکمیل پر عشائیہ

مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ائمہ و خطباء کی تیاری کیلئے مورخہ 15 مارچ تا 15 اپریل 2011ء مرکز پر ایک ماہ کے دورانیے پر مشتمل کورس منعقد ہوا جس میں 50 ائمہ و خطباء نے شرکت کی۔ کورس میں ائمہ و خطباء کی تحریکی و فکری جہتوں پر بھی تربیت کی گئی۔

اس کورس کی کامیاب تکمیل پر نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس قادری نے نظامت تربیت کے تمام احباب کو بھرپور عشائیہ کی دعوت دی۔ تقریب کا اہتمام اعلیٰ سطح کے ایک مقامی ہوٹل (ندیم بوفے) میں کیا گیا۔ جس میں تقریب کے میزبان رانا محمد ادریس قادری سمیت ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی، سینئر نائب ناظم عرفان القرآن کورسز محمد شریف کمالوی، نائب ناظمین تربیت محمد شفیق البغدادی، حافظ عبدالماجد، حافظ یاسر نسیم اور آفس سیکرٹری سید شاہد حسین کاظمی نے شرکت کی۔

عشائیہ کے دوران شرکاء میں مزاح کا سلسلہ جاری رہا۔ رانا محمد ادریس قادری نے کورس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے احباب کی کاوشوں کو سراہا اور ان کیلئے مزید کامیابیوں کی دعا کی۔ آخر پر شرکاء نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا اختتام رانا محمد ادریس کی دعا سے ہوا۔

رپورٹ: سید شاہد حسین کاظمی

تبصرہ

Top