منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 14 جولائی تا 21 جولائی 2011ء بمقام منہاج گرلز کالج (ٹاؤن شپ) میں 7 روزہ عرفان القرآن کورس منعقد ہوا۔ جس کا مقصد خواتین میں اخلاقی و روحانی تربیت کے ساتھ ساتھ رجوع الی القرآن کے ہدف کا حصول، فیلڈ کے لئے معلمات کی تیاری، عرفان القرآن کورسز، حلقاتِ عرفان القرآن اور حلقاتِ درود و فکر کا فروغ و استحکام پیدا کرنا تھا۔

اس کورس کا انعقاد مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت، محترمہ سدرہ کرامت علی اور محترمہ نائلہ جعفر کی قیادت میں کیا گیا جبکہ اس کے آرگنائزرز میں محترمہ ساجدہ صادق، محترمہ خدیجہ فاطمہ، محترمہ نوشابہ ضیاء، محترمہ افنان بابر اور محترمہ نبیلہ یوسف شامل تھیں۔

 

اس کورس میں پاکستان بھر سے31 شہروں سے 147 طالبات نے شرکت کی جن میں لاہور، کراچی، گوجرانوالہ، فیصل آباد ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، سیالکوٹ، مظفر گڑھ، سانگلہ ہل، ملتان، اوکاڑہ، جہلم، چشتیاں، خوشاب، گجرات، خانیوال، وزیرآباد میاں چنوں، شورکوٹ، گوجرخان اور دیگر تحصیلات سے طالبات نے شرکت کی۔

کورس میں منہاج القرآن ویمن لیگ سے محترمہ سمیرا رفاقت، محترمہ ساجدہ صادق، محترمہ خدیجہ فاطمہ، محترمہ سدرہ کرامت، محترمہ افنان بابر، محترمہ نوشابہ ضیاء اور محترمہ نرید فاطمہ کے علاوہ مرکز سے امیر تحریک مسکین فیض الرحمٰن درانی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پرنسپل شریعہ کالج بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر عبیداللہ رانجھا، پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، بشیر خان لودھی، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، ناظم علما کونسل فرحت حسین شاہ، سید مشرف شاہ، غلام مرتضٰی علوی، حافظ محمد شریف کمالوی، محمد فاروق رانا، محمد افضل قادری، غلام تیمور ربانی اور فیاض بشیر نے تدریسی فرائض سرانجام دیے۔ ان کے علاوہ افضل کانجو، غلام احمد اور مفتی خلیل بھی اساتذہ کرام شامل تھے۔

کورس کے مضامین میں تجوید، ترجمہ، تفسیر اور فن ِخطاب کا نصاب شامل کیا گیا تھا جس میں حافظ محمد شریف کمالوی اور علامہ غلام تیمور ربانی نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔

عرفان القرآن کورس میں مندرجہ ذیل اہم موضوعات پر لیکچرز دئیے گئے۔

  • تعارف قرآن (امتیازات و فضائل قرآن، حقوق قرآن)
  • عرفان القرآن تراجم میں منفرد کیسے؟
  • قرآن مجید اور تصور بیداری شعور
  • تعارف حدیث/ حدیث کی ضرورت و اہمیت
  • سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عملی و روحانی پہلو
  • علم و علماء کی فضیلت
  • سیرت و حدیث کے باب میں شیخ الاسلام کی خدمات
  • فقہ کا معنی و مفہوم/ فقہ کی اصطلاحات/ فقہ کی ضروت و اہمیت
  • مسائل غسل، وضو، نماز، طہارت، نکاح، طلاق اور پردہ کے احکامات
  • عقیدہ کیا ہے؟ عقیدے کی ضرورت و اہمیت
  • عقیدہ توحید و رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
  • عقیدہ حیات النبی  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
  • عقیدہ توسل اور شفاعت
  • عقائد کے باب میں حضور شیخ الاسلام کی خدمات
  • تحریک منہاج القرآن کیا ہے؟ اور اس کے اہداف و مقاصد کیا ہیں؟
  • شیخ الاسلام کی شخصیت کا تعارف
  • شیخ الاسلام مجدد وقت کیسے؟
  • علم کے فروغ کے لئے TMQ کی خدمات
  • حلقات درود کا قیام اور ضرورت و اہمیت
  • حلقات عرفان القرآن کے قیام کی ضرورت و اہمیت اور مقاصد
  • عرفان القرآن کورسز کی بریفنگ
  • Holy Quran is the Complete package of life
  • volunteerism
  • Can we bring change in our life?

طالبات کو حلقات عرفان القرآن اور عرفان القرآن کورسز کے انعقاد، دورانیہ، سلیبس، معلمات کی تقرری اور مرکز پر فزیبیلٹی رپورٹ بھیجنے کے طریقہ کار سے مکمل طور پر آگاہ کیا گیا اور اپنے علاقوں میں عرفان القرآن کورسز کروانے کے ٹارگٹس بھی دئیے گئے۔ اس کے علاوہ آئیں دین سیکھیں کورسز کے انعقاد پر مکمل بریفنگ دی گئی اور ضروری لٹریچر فراہم کیا گیا۔

طالبات کو حلقات درود و فکر کے قیام اور ضرورت و اہمیت پر بریف کیا گیا اور انہیں ماڈل حلقہ درود و فکر کر کے دکھایا گیا۔

طالبات کو شیخ الاسلام کے ویڈیو خطابات سنوائے گئے نیز اُن کی زندگی کے متعلق اوراُن کی بیرون ملک مصروفیات پر ڈوکیومنٹریز بھی دکھائی گئیں۔

سات روزہ کورس کے شیڈول میں طالبات کی اخلاقی و روحانی تربیت کے علاوہ نماز تہجد کا اہتمام، نماز پنجگانہ کی پابندی اور ذکر و اذکار کی محافل وغیرہ شامل تھیں۔ اس کے علاوہ ان 6 دنوں میں شرکاء نے بڑے ذوق و شوق سے 14,42,502 مرتبہ درود پاک کا نذرانہ بھی پیش کیا۔

آخر میں سکھائے جائے والے فن خطاب اور پڑھائے جانے والے مضامین کا امتحان بھی لیا گیا۔ جن طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔ بعد ازاں اختتامی کلمات محترمہ سمیرا رفاقت (ناظمہ ویمن لیگ) نے ادا کئے۔

تبصرہ

Top