لائف ممبر تحریک منہاج القرآن حافظہ تحریم زہرہ کی صوبائی سطح پر تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن

تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر اور منہاج القرآن انٹرنیشنل رامفورڈ لندن کے ایڈمنسٹریٹر فضل حسین کی صاحبزادی حافظہ تحریم زہرہ نے لاہور میں بین الصوبائی وزیر اعلیٰ پنجاب انگریزی تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ تقریری مقابلوں کا انعقاد 2 جنوری 2012ء کو گورنمنٹ فاطمہ گرلز ہائی اسکول 2 فین روڈ لاہور میں ہوا۔ جس میں مڈل کلاس طالبات کی کیٹگری میں حافظہ تحریم زہرہ نے اول پوزیشن کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ حافظہ تحریم فاطمہ ہفتم کلاس کی طالبہ ہیں۔

حافظہ تحریم زہرہ کی اس شاندار کامیابی پر تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی اور دیگر مرکزی قائدین نے طالبہ اور ان کے والد فضل حسین کو خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔

تبصرہ

Top