کالج آف شریعہ کے زیراہتمام ربیع الاول شریف کا استقبالیہ جلوس

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی میں بزم منہاج سیشن 13-2012 کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول شریف کا استقبالی جلوس نکالا گیا۔ 24 جنوری 2012ء کو جلوس کی قیادت وائس پرنسپل اکیڈمک ڈاکٹر اصغر جاوید قادری الازھری نے کی۔

میجر (ر) علی حسین رضوی، میاں محمد عباس نقشبندی، کو آرڈینٹر اسٹوڈنٹ افیرز صابر حسین نقشبندی، مراد علی دانش، حامد الازھری، محمد مقصود نوشاہی، راجہ زاہد محمود، حاجی منظور، صدر بزم منہاج راجہ محمد اویس منصف، صدر منہاج سپورٹس سوسائٹی محمد قمر فاروق گوندل، سید حامد علی بخاری، شاہد نصیب اور سیکرٹری میڈیا بزم منہاج حافظ خرم سجاد بھی جلوس میں شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ طلبہ، کالج کا سٹاف اور مرکزی قائدین بھی جلوس میں موجود تھے۔

شرکاء نے میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ میلاد کا یہ جلوس اپنے مقرر کردہ راستوں، منہاج مارکیٹ اور خالد مارکیٹ سے ہوتا ہوا مرکزی سیکرٹریٹ پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے دوران طلبہ نے جشن میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے نعرے بھی لگائے۔ اختتامی دعا سید مشرف شاہ انچارج گوشہ درود نے کروائی۔

آخر میں میلاد مصطفی کی آمد کی خوشی میں بزم منہاج کی طرف سے سب کو شرکائے جلوس کا شکریہ ادا کیا گیا۔

تبصرہ

Top