رائیونڈ : منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام یوتھ کنونشن

منہاج القرآن یوتھ رائیونڈ ٹاؤن کے زیراہتمام یوتھ کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے رفقاء، وابستگان اور علاقہ کے مختلف شعبہ جات کے معززین نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رفیق احمد عباسی اور مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ چودھری بابر علی تھے۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا وقت آج ہے اگر آج بھی ہم تبدیلی نہ لاسکے تو شاید پھر زندگیوں میں یہ وقت دوبارہ نہ آئے۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر طاہرالقادری سیاست نہیں ریاست بچانے کا ایجنڈا لے کر پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔ 23 دسمبر کا دن پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا دن ہے اور تبدیلی کی آرزو رکھنے والے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پہنچ کر کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف جدوجہد میں شامل ہو جائیں گے۔

چودھری بابر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب عوام کا اصل دشمن ہے اور پاکستان میں حقیقی تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ اگر عوام پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے خواہش مند ہیں تو انہیں اپنے حق کی خاطر 23 دسمبر کے روز اپنے گھروں کو چھوڑ کر یہ ثابت کرنا ہوگا کہ یہ ساری قوم ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ساتھ ملکر اس نظام انتخاب کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری 32 سالہ تحریک گواہ ہے کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور ہماری تحریک پرامن تحریک ہے۔ لیکن اگر ہماری پرامن جدوجہد کی راہ میں کسی نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو پھر ہم ہر رکاوٹ کو پاش پاش کر دیں گے اور مصطفوی انقلاب کے حصول کی خاطر اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیں گے۔

تبصرہ

Top