نائب امیر تحریک علامہ صادق قریشی کی جلسہ دستار فضیلت میں خصوصی شرکت

بزم مجددیہ کے زیراہتمام حضرت قاری محمد امیر عالم اشرفی کے دوسرے سالانہ عرس کے موقع پر جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد کی تقریب 18 نومبر کو شادمان لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب امیر علامہ صادق قریشی نے خصوصی شرکت کی جبکہ چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن مہمان خصوصی تھے۔ ملک بھر سے ممتاز علماء مشائخ کی بڑی تعداد نے اس جلسہ میں شرکت کی۔

علامہ صادق قریشی نے منہاج القرآن کی نمائندگی کرتے ہوئے جلسہ دستار فضیلت میں اسناد بھی تقسیم کی۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

Top