عوامی مارچ : ملک بھر میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے اجلاس جاری

ملک کے سب سے بڑی طلبہ تنظیم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملک بھر میں عوامی مارچ کے حوالے سے سرگرم ہے۔ ایم ایس ایم مختلف کالجز ، یونیورسٹیز اور دیگر مقامات پر کارنز میٹنگز ، اجلاسز اور کیمپس کا انعقاد کررہی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دعوت انقلاب پر طلبہ متحرک ہیں۔ مختلف شہروں میں کارنر میٹنگز میں طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تبدیلی کا صحیح وقت آگیا ہے۔ طلبہ وہی کردار دہرائیں گے جو پاکستان بناتے وقت ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ 23 دسمبر کے تاریخی عوامی استقبال کی کامیابی میں بھی طلبہ نے نمایاں کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ایجنڈے ’’Save Pakistan.. Not politics‘‘ کی حمایت کیلئے چاروں صوبوں میں 50 بڑی جبکہ سینکڑوں چھوٹی طلبہ ریلیاں نکالی گئیں۔ تمام صوبوں میں کنونشنز منعقد ہوئے جس میں سینکڑوں طلبہ نے شرکت کرکے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تبصرہ

Top