ہیپی کرسمس اینڈ نیو ایئر تقریب میں انٹرفیتھ ریلیشنز MQI کے وفد کی شرکت

URI انٹرنیشنل کے زیراہتمام ایمبیسڈر ہوٹل لاہور میں کرسمس اور ہیپی نیو ایئر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں کے علاوہ پیس سنٹر URI کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جیمز چنن نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کو بھی خصوصی دعوت دی۔ جنہوں نے وفد کے ہمراہ اس تقریب میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کے علاوہ کوآرڈینیٹر انٹرفیتھ سید مدثر محی الدین اور حافظ علامہ طاہر بغدادی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر جیمز چنن نے منہاج القرآن اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب میں تمام مذاہب کے قائدین نے مل کر کرسمس کیک کاٹا اور امن کی شمعیں روشن کیں۔

تبصرہ

Top