لاہور: منہاج القرآن علماء کونسل چکوال کے وفد کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ملاقات

مورخہ: 15 مئی 2013ء

13 مئی کو منہاج القرآن علماء کونسل چکوال کے وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ملاقات کی۔ وفد میں علماء کونسل چکوال کے ناظم علامہ حافظ محمد خان قادری، نائب ناظم علماء کونسل علامہ احمد رضا خان قادری، منہاج القرآن اسلامک سینٹر چیک بھون کے ناظم اعلی حاجی نذر حسین، تحریک منہاج القرآن ابوظہبی کے صدر محمد سلیم طاہر، منہاج القرآن علماء کونسل لاہور کے ناظم علامہ ممتاز حسین صدیقی اور علماء کونسل لاہور کے صدر علامہ میر آصف اکبر شامل تھے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ علماء میں تین چیزیں علم، فہم اور حکمت کا ہونا ناگزیر ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے کے علماء کا ان باتوں سے دور تک کا بھی تعلق نہیں۔ بعض علماء فہم تو رکھتے ہیں لیکن حکمت سے خالی ہیں جو کہ علماء کے زوال کے لیے کافی ہے۔ لہذا دور حاضر میں علماء کے لیے ان تینوں باتوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔

ملاقات کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ملک و ملت کی سلامتی کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

Top