لاہور: بزم قادریہ کا قدوۃ الاولیاء حضرت پیر سید طاہر علاؤ الدین القادری کے یوم وصال کے موقع پر تقریب

مورخہ: 08 جون 2013ء

بزم قادریہ منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء حضرت پیر سید طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی کے یوم وصال کے سلسلہ میں مرکز تحریک منہاج القرآن پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ تقریب میں حضور قدوۃ الاولیاء کی زندگی مبارکہ پر مشتمل ایک ڈاکو منٹری فلم دیکھائی گئی جسے دیکھ کر حاضرین مجلس پر رقت طاری ہو گئی۔ اس فلم سے حضور قدوۃ الاولیاء کی تحریک منہاج القرآن اور قائد تحریک منہاج القرآن پر نوازشات کو اجاگر کیا گیا۔

مہمانان گرامی میں صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان درانی امیر تحریک منہاج القرآن، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی صدر پاکستان عوامی تحریک، حاجی شیخ محمد اسلم قادری، حاجی راحت حبیب قادری، علامہ پیر غالب لاہوری، احمد نواز انجم، حاجی امین قادری فیصل آباد، میاں عبدالقادر فیصل آباد، پروفیسر محمد نواز ظفر، حاجی عبد الخالق، محمد عارف نیازی، حاجی محمد ارشد قادری، جنید وارثی، الحاج محمد سلیم قادری، محمد ثاقب بھٹی، حاجی نذیر احمد اعظم مارکیٹ، حاجی گوہر رحمان اور جملہ ممبران ایگزیکٹو کمیٹی بزم قادریہ موجودہ تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ میں تمام ایگزیکٹو ممبران بزم قادریہ اور پروڈکشن کی پوری ٹیم کو اس خوبصورت ڈاکومنٹری فلم تیار کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈاکو منٹری بار بار دیکھنے کے قابل ہے اور فلم میں حضور قدوۃ الاولیاء نے اپنے پیغام کے ذریعے اہل اسلام کو تحریک منہاج القرآن کی وابستگی اختیار کرنے کے لیے جو فرمایا اس سے حضور قدوۃ الاولیاء کی تحریک منہاج القرآن اور قائد تحریک منہاج القرآن پر نوازشات اور اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ کامل کے اپنے مرید صادق کو اپنی روحانی توجہ کے ذریعے اس دور کے شیخ کامل کے درجہ تک پہنچا دیا ہے۔

تبصرہ

Top