لاہور: منہاج ٹریننگ اکیڈمی عرفان االقرآن کورس کی افتتاحی تقریب

مورخہ: 10 جون 2013ء

لاہور: مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منہاج ٹریننگ اکیڈمی میں10 جون 2013ء سہ پہر 4 بجے عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کی کاروائی درجہ ذیل ہے۔

تقریب کا آغاز تلاوت ِ کلام پاک سے ہوا تلاوت و نعت کی سعادت (نائب ناظم تربیت) محمد حسنین فرید نے حاصل کی۔ (مرکزی ناظم تربیت) ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی نے کلمات استقبالیہ پیش کیے اور شرکاء کو کورسز کے مقاصد اور ضرورت و اہمیت سے مکمل آگاہ کیا۔

مرکزی ناظم تربیت نے منہاج ٹریننگ اکیڈمی میں جاری کورسز کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل و احسان ہے کہ ملک بھر میں شارٹ کورسز کے ذریعے عوام الناس کی خدمت کی جا رہی ہے اور تحریک کے رفقاء کی تربیت کا کام کیا جا رہا ہے۔

(مرکزی ناظم کورسز) محمد شریف کمالوی نے شرکاء کو کورسز کی افادیت اور مزید طریقہ تدریس کے ساتھ ساتھ نصاب پر مکمل بریفنگ دی اور بتایا۔ کورس شرکاء کلاس نے جدید طریقہ تدریس کو خوب سراہا نقابت کے فرائض پروفیسر محمد اشرف قادری نے سرانجام دیے۔ تقریب کے اختتام پر محمد شریف کمالوی نے اختتامی دعا کی۔

رپورٹ : محمد وسیم جٹ

تبصرہ

Top