ARY نیوز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

مورخہ: 27 اگست 2013ء

پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں ARY نیوز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے حکومت بلوچستان کے آمرانہ رویے کے خلاف مظاہرے کئے۔ آزادی صحافت سلب کرنے کے حکومت بلوچستان کے اقدام کے خلاف تمام بڑے شہروں کے پریس کلبز کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان اور عوام الناس نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے الیکٹرونک میڈیا کے بانی ARY کے خلاف درج کئے جانیوالے مذموم مقدمے کے خلاف آواز اٹھائی۔ لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرے میں شریک ہزاروں افراد نے حکومت بلوچستان کے غیر جمہوری، غیر آئینی اور غیر اخلاقی مقدمے کو خارج کرنے کے حوالے سے پرزور مطالبہ کیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے صدر افضل گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ARY کا کردار جذبہ حب الوطنی بیدار کرنے میں صف اول کا ہے۔ حکومت بلوچستان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ انتقامی کارروائی کے اس عمل کو ہر کوئی نفرت کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔ ARY نیوز پر حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، آزادی اظہار پر تالہ لگانے کی حکومتی کوشش ناقابل قبول ہو گی۔ بلوچستان حکومت کا ARY نیوز پر مقدمہ درج ریاستی جبر ہے جسے صحافی اور عوام کے تمام طبقات قبول نہیں کریں گے۔

لاہور کے امیر محمد ارشاد طاہر نے کہا کہ آزادی اظہار پر تالہ لگانے کی حکومتی کوشش ناقابل قبول ہو گی۔ حکومت وقت نے میڈیا کی آزادی سلب کرنے کیلئے ARY نیوز پر کاری ضرب لگانے کی جو بھونڈی کوشش کی ہے اسکی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ حکومت کی طرف سے کوئی بھی ایسا اقدام قابل قبول نہ ہو گا جس سے آزادی اظہار رائے پر حرف آتا ہے۔ ARY نے ہمیشہ قومی ایشوز پر عوام کو رہنمائی دی ہے۔ ناظم لاہور حافظ غلام فرید نے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا حکومتوں کو آئینہ دکھانے کا جو فریضہ انجام دے رہا ہے اس سے عوام میں شعور بیدار ہوا ہے۔ شعور و آگہی پھیلانے والے ٹی وی چینل کے خلاف مقدمہ درج کرنا فسطائیت ہے جسے پرزور انداز میں روکا جائے گا۔ عوام کی آواز ARY کے ساتھ شامل ہے اس لئے غیر جمہوری آمرانہ ہتھکنڈے کسی صورت برداشت نہ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی طرف سے آزادی صحافت سلب کرنا آغاز ہے۔ جلد مرکزی حکومت بھی اپنے پر نکالے گی مگر صحافتی تنظیمیں اور عوام مل کر اسے آغاز میں ہی دفن کر دینگے۔ مظاہرے سے یوتھ ونگ لاہور کے صدر شہزاد قادری اور ایم ایس ایم لاہور کے رہنماء معشوف احمد نے بھی خطاب کیا۔

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے زیراہتمام مظاہرہ

پاکستان عوامی تحریک لیہ کے زیراہتمام مظاہرہ

تبصرہ

Top