خانیوال: ایم ایس ایم کے زیراہتمام امید پاکستان طلبہ کنونشن

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ خانیوال کے زیراہتمام امید پاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف اور مرکزی سینیئر نائب صدر عبد العمار منعم نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ نصیر نے حاصل کی، جبکہ حافظ حفیظ سعید نے بارگاہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد رضوان نے سرانجام دیے۔

اس موقع پر چوہدری عرفان یوسف سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی انقلاب وطن عزیز کا مقدر بن چکا ہے۔ طلبہ کو چاہیے کہ وہ موجودہ کرپٹ اور انتخابی نظام کے خاتمے کے لیے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ساتھ دیں تاکہ جلد از جلد اس دھرتی پر مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو سکے۔

تقریب سے سینیئر نائب صدر عبد العمار منعم، ضلعی کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم راؤ جاوید، ملک بشیر احمد اعوان ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ اختتام پر اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا پیش کی گئی۔

تبصرہ

Top