لاہور: اجلاس منہاجینز کوآرڈنیشن کونسل

Find Minhajians on Facebook

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فارغ التحصیل منہاجینز کی کوآرڈنیشن کونسل کا نئے سیٹ اپ کے مطابق پہلا اجلاس مورخہ 04 دسمبر 2013ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر منہاجینز علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت صاحبزادہ علامہ محمد حسین آزاد نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت خرم شہزاد نے حاصل کی۔

اجلاس کے دیگر شرکاء میں ناظم منہاجینز علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی، علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی، محمد عاقل ملک، علامہ فیاض بشیر، علامہ محمد اعجاز ملک، عبدالستار منہاجین، محمد حفیظ کیانی، علامہ سعید الحسن طاہر، علامہ یاسر نسیم قادری، محمد یامین مصطفوی اور محمد سلمان اعوان شامل تھے۔

ناظم منہاجینز علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے گفتگو کرتے ہوئے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اجلاس کے ایجنڈا سے آگاہ کرتے ہوئے دنیا بھر میں مقیم منہاجینز کے لئے مستقبل کی سرگرمیوں کے حوالے سے ورکنگ پلان کو بیان کیا، جس کی تفصیل حسب ذیل ہے:

  1. منہاجینز ورکنگ کونسل (MWC) کے اجلاس کے فیصلہ جات
  2. منہاجینز کوآرڈنیشن کونسل (MCC) کی تکمیل اور اس کے پہلے اجلاس کا تعین
  3. منہاجینز ایڈوائزری کونسل (MAC) کی تکمیل اور اس کے پہلے اجلاس کا تعین
  4. منہاجینز پروفیشنل ونگز (MPWs) کے عہدیداران کیلئے تجاویزاور سلیکشن
  5. ششماہی منہاجینز کی مجلس مشاورت و مجلس ادارت کا قیام
  6. ملکی سطح پر منہاجینز فنڈ (ماہانہ زرِاعانت ) کا قیام
  7. منہاجینز کیلئے مختلف ٹریننگ ورکشاپس کی تجویز

منہاجینز ورکنگ پلان 14-2013

مقاصد:

  • پروفیشنل شعبہ جات سے منسلک منہاجینز کیلئے پروفیشنل ونگز کے نیٹ ورک کا قیام
  • ہر شعبہ میں منہاجینز کی تربیت کے لیے ششماہی ورکشاپ کا انعقاد
  • منہاجینز کی خدمات کو یکجا کرنا اور ان کا بھر پور تعارف
  • کوآرڈنیشن کونسل اور ایڈوائزری کونسل کا قیام

اہداف :

  • منہاجینز کے پروفیشنل ونگز کا قیام
  • منہاجینز کے ذریعے 1000 داعیین کی تیاری
  • ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری کے سلسلے میں 1,00,000 جانثاران کی رجسٹریشن
  • ششماہی ’’منہاجینز ‘‘کی اشاعت
  • فیلڈ میں 1 کروڑ نمازیوں کی تیاری کے سلسلہ میں ہر سطح پر تحریکی و تنظیمی خدمات
  • سال میں منہاجینزکی 2 تربیتی ورکشاپس کا انعقاد
  • منہاجینز کی ویب سائٹ کی مسلسل اپ ڈیٹنگ

لائحہ عمل:

  • تحریک کے اجتماعی لائحہ عمل کے تحت ہر سطح پر تحریکی خدمات
  • فیلڈ میں زونل ناظمین تنظیمات اور ناظمین دعوت کا کردار
  • ملک بھر میں دعوتی ٹیم کی تیاری اور اس کی تربیت
  • منہاجینز رائیٹرز ونگ کے قیام کے ساتھ ششماہی منہاجینز کے لیے مجلس مشاورت اور مجلس ادارت کا قیام
  • نظامت تربیت کی منہاج ٹریننگ اکیڈمی کے تعاون سے منہاجینز کے لیے تربیتی ورکشاپس کا قیام
  • تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی ڈویژنل، ضلعی اور تحصیلی تنظیمات میں فعال کردار ادا کرنا

فیصلہ جات

ایجنڈا کے بعد شرکاء کی بھرپور مشاورت سے سیر حاصل تجاویز و آراء سامنے آئیں جس کے نتیجے میں حسب ذیل امور طے پائے۔

  1. اجلاس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے منہاجینز کو منظم کرنے کے لیے حسب ذیل ونگز کا قیام عمل میں لایا گیا:
    1. منہاجینز ٹیچرزونگ (MTW)
    2. منہاجینز رائٹرزونگ (MRW)
    3. منہاجینز میڈیا ونگ (MMW)
    4. منہاجینز لائرز ونگ (MLW)
    5. منہاجینز سروسز ونگ (MSW)
  2. اجلاس کے دوران تمام ونگز کے قیام کا طریق کار، انتظامی ڈھانچہ اور ذمہ داریوں کا تفصیلی لائحہ عمل بھی مشاورت سے طے کیا گیا۔
  3. تمام ونگز کے صدور کے طور پر مجوزہ تین نام پیش کیے گئے، جنہیں بعد ازاں منہاجینز ورکنگ کونسل حتمی شکل دیتے ہوئے متعلقہ ونگ کے صدر کا انتخاب کرے گی۔
  4. تمام ونگز کا پہلا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد کیا جائے گا جس کے انعقاد میں منہاجینز ورکنگ کونسل معاونت کرے گی۔
  5. تمام ونگز کے صدور اپنی 5 سے 10 رکنی باڈی کا انتخاب از خود کریں گے، جس کی توثیق بعد ازاں منہاجینز ورکنگ کونسل کرے گی۔
  6. اجلاس میں سال 14-2013 کا مجوزہ بجٹ پیش کیا گیا، جس پر تفصیلی مشاورت کے بعد یہ طے پایا کہ بجٹ پر نظرثانی کی جائے گی۔

اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

منہاجینز (انتظامی ڈھانچہ)

تبصرہ

Top