لاہور: علامہ حافظ محمد ادریس الازہری، حاجی امان اللہ اور حاجی محمد قیوم کا دورہ مرکزی سیکرٹریٹ

مورخہ: 31 مارچ 2014ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد ادریس الازہری اور تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق حاجی امان اللہ اور حاجی محمد قیوم نے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے جی ایم ملک (ڈائریکٹر فارن افیئرز)، محمد فاروق رانا (ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ)، سید امجد علی شاہ (ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاونڈیشن)، عبد الستار منہاجینز (ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو)،  کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل و اساتذہ اور سیکرٹریٹ کے جملہ عہدیدارن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے گوشہ درود میں حاضری بھی دی اور تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ ودرود وسلام پیش کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں قائم ہونے والا یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور تعلیم کا فلاحی ادارہ آغوش کا دورہ بھی کیا جس میں انہوں نے یتیم بچوں کی کفالت اور ان کے دیگر اخراجات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ واضح رہے کہ علامہ حافظ محمد ادریس الازہری "منظمۃ منہاج القرآن الباکستانیۃ ودورھا فی تبلیغ الدعوۃ وخدمۃ الامۃ الاسلامیۃ"  کے موضوع پر عالم اسلام کی نامور یونیورسٹی جامعۃ الازہر (قاہرہ) کے شعبہ اصول الدین قسم الدعوۃ میں ایم فل کا تحقیقی مقالہ لکھ رہے ہیں جو منہاج القرآن پر کسی بھی عرب یونیورسٹی میں پہلا مقالہ ہو گا۔

تبصرہ

Top