کارکن انقلاب کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے پر محنت کریں۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

پاکستان عوامی تحریک آئین پاکستان میں درج عوامی حقوق کی پہچان عوام کو کرانے کیلئے کوشاں ہے
مظلوم اور محکوم عوام کو سہارا دینے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت ہی ملک میں انقلاب برپا کر سکتی ہے
پاکستان عوامی تحریک لاہور کا 5اپریل سے ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا اعلان

پاکستان عوامی تحریک فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ غربت و افلاس میں غریب بھوکے مر رہے ہیں اور پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان اپنی اسناد جلانے پر مجبور ہیں، کرپٹ نظام انتخاب و سیاست کی وجہ سے وطن عزیز میں دن بدن حالات دگرگوں ہوتے جا رہے ہیں۔ آج حکمران پیسوں کیلئے قومی مفاد تک بیچ رہے ہیں۔ تاثر ہے کہ دہشت گرد ایکسپورٹ کئے جا رہے ہیں۔ ایسے حالات میں پاکستان عوامی تحریک کے ہر کارکن پر فرض عائد ہوتا ہے کہ اپنے اندر انقلاب کا جذبہ یوں رچا ئے کہ اپنے افکار اور کردار میں ڈاکٹر طاہرالقادری بن جائے۔ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں وطن عزیز کے حالات میں بہتری لانے اورآئین پاکستان میں درج عوامی حقوق کی پہچان عوام کو کرانے کیلئے کوشاں ہے۔ 23 دسمبر کے جلسہ عام اور لانگ مارچ کی اذان انقلاب کے بعد اب ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت انقلاب کھڑی ہونے کو ہے۔ کارکن انقلاب کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے پر محنت کریں۔ پاکستان عوامی تحریک ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت انقلاب کھڑی کر کے ظالم حکمرانوں کو مجبور کر دے گی کہ رات کے اندھیرے میں بستر باندھ کربھاگ نہ سکیں۔ وہ ٹاؤن شپ میں پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض، محمدارشاد طاہر، حافظ غلام فرید، چودھری افضل گجر، الطاف شاہ گیلانی، غلام ربانی تیمور اور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ مظلوم اور محکوم عوام کو سہارا دینے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت ہی ملک میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ کارکن یکسو ہو کر اپنی نظر منزل کے حصول پر رکھیں۔ جہاں حقوق سلب کرنے کی تاریکی بپا ہو وہاں انقلابی کارکن ہی روشنی لا سکتا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک لاہور کے مرکزی رہنماء محمد ارشاد طاہر نے اپنے خطاب میں معاشرے کے ہر فرد تک انقلاب کا پیغام پہنچانے کیلئے 5اپریل سے عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا اعلان کیا۔ پاکستان عوامی تحریک لاہور کے ناظم حافظ غلام فرید نے کہا کہ بھوک سے مرتی ہوئی قوم کو سڑکیں نہیں روٹی اور تحفظ چاہیے۔ جھوٹے دعوئے کرنے والے نا اہل حکمران عوامی نوعیت کے کسی مسئلہ پر بھی قابو نہ پا سکے۔ دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن سے نجات کیلئے عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیں۔

تبصرہ

Top