قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت کے موقع پر تقریب کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست شہزادہ غوث الوری قدوۃ الاولیاء حضرت سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت کی تقریب آج مورخہ 10 جنوری بمطابق 18 ربیع الاول مرکز تحریک منہاج القرآن پر منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، محترم جی ایم ملک، قائم مقام ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن، محترم بریگیڈیئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان نائب صدر تحریک منہاج القرآن، محترم محمد جواد حامد ڈائریکٹر اجتماعات، محترم سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز اور محترم شہزاد رسول قادری چیف آرگنائزر بزم قادریہ نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top