کوٹ عبدالمالک: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرزکنونشن

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کوٹ عبدالمالک کے زیراہتمام مورخہ 7 اپریل 2015ء کو ورکرزکنونشن کا انعقاد کیا گیا جس سے بذریعہ ویڈیو لنک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طارہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا، اعلان کے مطابق ڈاکٹر رحیق عباسی مرکزی صدر، خرم نواز گنڈاپورسیکرٹری جنرل، شیخ زاہد فیاض ناظم اعلیٰ تنظیمات، قاضی فیض سیکرٹری اطلاعات، ساجد بھٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن فرح ناز ویمن ونگ کی مرکزی صدر، عرفان یوسف ایم ایس ایم کے مرکزی صدرمنتخب ہوئے۔ نو منتخب عہدیداروں کو سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری اور چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین نے مبارکباد دی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے شفاف انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے اراکین بالخصوص امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان اور سیکرٹری الیکشن کمیشن امجد علی شاہ اور دیگر اراکین کو پارٹی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے مبارکباد دی۔‎

تبصرہ

Top