سہیل احمد رضا کی نارویجن رائل ایمبیسی کے فرسٹ سیکرٹری مسٹر تھامس رم برڈل سے ملاقات‎

مورخہ: 04 مئی 2015ء

سہیل رضا نے مسٹر تھامس رم برڈل کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف تاریخی فتویٰ کا نسخہ بھی دیا

لاہور (02 مئی 2015) نارویجن رائل ایمبیسی کے فرسٹ سیکرٹری مسٹر تھامس رم برڈل سے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے ملاقات کی ہے۔ سہیل احمد رضا نے مسٹر تھامس رم برڈل کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی دہشت گردی، انتہا پسندی کے خاتمہ، قیام امن، بین المذاہب بھائی چار کے فروغ کیلئے عملی کاشوں سے آگاہ کیا۔ سہیل احمد رضا نے کہا کہ انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن دنیا کے 90 ملکوں میں ثقافتی و تہذیبی تصادم و دیگر مذاہب کے ساتھ رواداری کو فروغ دے رہی ہے۔

سہیل رضا نے مسٹر تھامس رم برڈل کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف تاریخی فتویٰ کا نسخہ بھی دیا۔ اس موقع پر مسٹر تھامس نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تعلیم کے فروغ خصوصاً بچیوں کی تعلیم کیلئے جو ادارے قائم کئے ہیں وہ بہت بڑا کارنامہ ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کم عرصے میں غیر معمولی کام کیا ہے۔ دہشت گردی کوکچلنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے جو تحقیقی فتویٰ دیا ہے وہ وقت کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری امن اور محبت کیلئے کام کر رہے ہیں ہم ان کی قدر کرتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری تہذیبوں کے ٹکراؤ کے خلاف کام کر رہے ہیں جو امن اور انسانیت کی نمائندگی ہے۔‎

تبصرہ

Top