شریعہ کالج میں ’انقلاب کرکٹ ٹورنمنٹ‘ کا انعقاد

مورخہ: 01 مئی 2015ء

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز کے منہاج سپورٹس کلب کے زیر اہتمام یکم مئی 2015 سے شروع ہو نے والے انقلاب کرکٹ ٹورنا منٹ میں16 ٹیمز نے شرکت کی، جن میں کالج ہذا، منہاج یونیورسٹی لاہور، مرکزی سٹاف، قبلہ ہاؤس سیکیورٹی کی ٹیمز شامل ہیں۔ فائنل شریعہ کالج کی ٹیم سیکنڈ ائیر اور قبلہ ہاؤس سیکیورٹی کی ٹیم کے مابین 5 مئی کو شام 4 بجے منہاج گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ سیکنڈ ائیر کی ٹیم نے پہلےبیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ دس (10) اوورز میں 82 رنز بنائے، جس کے جواب میں قبلہ ہاؤس سیکیورٹی کی ٹیم 50 رنز پر پر ہمت ہار گئی اور ان کے تمام کھیلاڑی آوٹ ہوگئے۔

گرینڈ فائنل میں سیکنڈ ائیر کے سجاول نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ففٹی سکور کیا۔ فائنل میں قبلہ ہاؤس سیکیورٹی کے انچاج عادل عباسی، شریعہ کالج سے صابر حسین نقشبندی اور کاشف بھٹی، منہاج یونیورسٹی سے عبدالرحمن صدیقی ڈائریکٹر منہاج سپورٹس کلب محمد اقبال مرتضی حیدر، ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج سپورٹس چوہدری منیر حسین کے علاوہ سید طاہر شاہ، محمد یعقوب، ملک اشرف نے بطور مہمان شرکت کی اور جیتنے والی ٹیمز کو ٹرافیز، میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

تبصرہ

Top