لاہور: منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام انٹرفیتھ فرینڈشپ کرکٹ میچ کا انعقاد

مورخہ: 23 مئی 2015ء

مورخہ 27 مئی 2015 کو منہاج القرآن کرکٹ الیون (مسلم یوتھ) اور یوحنا آباد کرکٹ الیون (کرسچن یوتھ) کے درمیان دوستانہ میچ منہاج القرآن پارک ماڈل ٹاؤن میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی یاد میں کھیلا گیا جو یوحنا آباد الیون نے 10رنز سے جیت لیا۔ میچ کے مہمان خصوصی عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور تھے جبکہ چیف آرگنائزر انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل رضا تھے۔ سیکرٹری کیتھولک بشپ آف پاکستان جاوید ولیم، ایگزیکٹو سیکرٹری‎ URI یوئل بھٹی، چیئرمین ’’ساتھ ‘‘ پاکستان فاؤنڈیشن کاشف نواب، علامہ حافظ نعمان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سعید اختر، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول، ڈائریکٹر میڈیا نوراللہ صدیقی و دیگر نے میچ میں بطور مہمان شرکت کی۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی خرم نوازگنڈاپور اور دیگر مہمانوں کا دونوں ٹیموں کے کھیلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔

اس موقع پر خرم نواز گنڈا پورنے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اس میچ کابنیادی مقصد دہشتگردی، انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے بین المذاہب مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان میں آباد ہر مذہب کے عوام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملکر دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کو شکست دیں۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان میں مسیحی برادری کے قائدین کا بنیادی کردار کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، مسیحی برادری محب وطن پاکستانی ہیں۔

منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے کہا کہ یوحنا آباد چرچز دہشتگردی کے واقعات کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ دونوں مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے معاشرتی، سیاسی اور سماجی سطح پر کام کیا جائے گا۔ یہ دوستانہ میچ اسی پس منظر میں منعقد ہوا جس کا بنیادی مقصد مسیحی اور مسلم نوجوانوں کے درمیان اخترام مذہب، دوستی اور جذبہ حب الوطنی کو فروغ دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر، دہشت گرد اور انتہا پسندوں کے خلاف علم جہاد بلند کرنا ہے، ہم دونوں مذاہب ملک کر وطن عزیز کو صحیح معنوں میں قائداعظم کے افکارونظریات پر مبنی پاکستان بنانے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں جدوجہد جاری  رکھے گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کی صحت مند تفریحی اور ثقافتی سرگرمیوں پر مبنی تقریبات کا سلسلہ انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے جاری رہے گا۔‎

تبصرہ

Top