لمز یونیورسٹی میں ہونے والی بیڈمنٹن چیمپین شپ میں کالج آف شریعہ کے طلبہ کی شرکت

لمز (LUMS) یونیورسٹی میں 3 تا 6 دسمبر2015 کو بیڈمنٹن چیمپین شپ کا انعقاد ہوا، جس میں جامعات سمیت مختلف کلبز کی ٹیمز نے شرکت کی۔ ایونٹ کے سنگلز مقابلہ جات میں میں مجموعی طور پر 62 ٹیمیں شریک تھیں۔

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز (منہاج یونیورسٹی لاہور) کی طرف سے فائنل ائیر کے طالبعلم محمد مدثر گجر اور بی ایس 3 کے طالبعلم بلال صابر شریک تھے۔ سنگلز مقابلہ جات میں محمد مدثر نے پری کواٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ڈبلز مقابلہ جات میں محمد مدثر اور بلال صابر نے راونڈ میچ میں کوئٹہ اور آغا خان کلب کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔ دوسرے راؤنڈ میں اقراء یونیورسٹی کی ٹیم کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔ پری کوارٹر فائنل میچ میں فتح کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے میاں چنوں کلب کو شکست دی اور کواٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ کوارٹر فائنل میں کالج آف شریعہ کی ٹیم کا میچ اسلام آباد کلب سے ہوا، جس میں کالج شریعہ کی کامیاب نہ ہوسکی۔ محدود وسائل میں رہتے ہوئے مجموعی طور پر طلبہ کی بھرپور محنت نے انہیں اوپن ٹورنامنٹ میں کواٹر فائنل تک پہنچنے میں کامیاب کیا۔

تبصرہ

Top