ہفتہ تقریبات 2016ء کا آخری دن، مقابلہ اردو مباحثہ

مورخہ: 03 مارچ 2016ء

علم و عرفان کی عظیم درسگاہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں بزمِ منہاج کے زیرِاہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ پر منعقد کی جانے والی سالانہ تقریبات کا آخری پروگرام 03 مارچ 2016ء کو منعقد کیا گیا۔ چار روزہ تقریبات کے آخری روز ’’راست گوئی میں ہے رسوائی بہت‘‘ کے عنوان سے کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ اردو مباحثہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء ابرار الحق، علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال، پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماء ندیم افضل چن، رکن پنجاب اسمبلی خرم جہانگیر وٹو، معروف ٹی وی اینکر فواد چوہدری، معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر، کیپس کالج کے ڈائریکٹر خالد وزیر، سرسید انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل عمران خان سمیت کالج آف شریعہ کے اساتذہ، سٹاف ممبران اور طلبہ شریک تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری طاہر رمضان نے حاصل کی، جبکہ طلعت محمود نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

مقابلہ اردو مباحثہ میں جی سی یونیورسٹی لاہور، جامعہ محمدیہ غوثیہ بھیرہ، کالج آف شریعہ اور غوثیہ ماڈل ہائی سکول سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور طلبات نے حصہ لیا۔ پروفیسر عبدالروف، پروفیسر عبدالقدوس درانی اور محمد ثناءاللہ طاہر نے جیوری کے فرائض انجام دیے۔

مقابلہ اردو مباحثہ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی ربیعہ شبیر نے اول، کالج آف شریعہ کے محمد طلحہ حسنات نے دوم اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور کے محمد عامر رضا نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ آج تعلیمی ادارے بہت ہوگئے ہیں، مگر امام غزالی جیسے لوگ پیدا نہیں ہور ہے۔ جب تک امت متحرک رہی محنت کرتی رہی رفعت پاتی رہی۔ شیخ الاسلام کی بےشمار خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ ہے کہ اخلاص ان کی شخصیت کا حصہ ہے۔

معروف کامیڈین افتحار ٹھاکر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں جو کچھ اچھا ہوتا ہے وہ اللہ کی طرف سے ہیں اور جو برا ہوتا ہے وہ حکومت کی طرف سے ہے۔ حقوق نسواں بل درحقیت پولیس پروٹیکشن بل ہے۔ اگر زمین ٹھیک نہ ہو تو فصل خراب ہوتی ہے اور گھر میں دین نہ ہو تو نسل خراب ہوتی ہے۔

ندیم افضل چن نے بزم منہاج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کالج آف شریعہ کے طلبہ سے ملنا ان کے لیے اعزاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست گندی نہیں بلکہ گندے لوگوں نے سیاست کو گندہ کردیا ہے۔ پنجاب سارے ملک پرحکومت کر رہا ہے، صرف میٹرو بس کا خرچہ پچاس اضلاع کو دیا جائے تو ان کی ترقی کے لیے کافی ہو گا۔

خرم جہانگیر وٹو نے کالج آف شریعہ کے طلبہ نظم و ضبط کو سراہا۔ ان انہوں نے عہد کیا کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلانے کے لیے پنجاپ اسمبلی میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔

فواد چوہدری نے تحریک منہاج القرآن کو دیگر تنظیمات سے ممتاز تحریک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا دوسرا بدترین ڈاکومنٹ بن چکا ہے۔

ولید اقبال نے شیخ الاسلام کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا ادارہ منہاج القرآن سے ان تعلق طویل دوراینے پر مشتمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سٹوڈنٹ رہی ہیں۔ تقریب سے ابرالحق اور میاں زاہد جاوید نے بھی خطاب کیا۔

صدر بزم منہاج میاں حسن عباس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تقریبات کے کامیاب انعقاد میں تعاون کرنے پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی عہدیداران، اساتذہ، سٹاف، بزم منہاج کے عہدیداران اور کالج آف شریعہ کے طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔

بزم منہاج کی طرف سے تمام پوزیش ہولڈرز کو شیلڈز، مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبہ اور طالبات کو اعزازی اسناد اور مہمانان و جیوری ممبران کو تحائف پیش کیے گئے۔

رپورٹ :جاوید لغاری (سربراہ میڈیا کمیٹی ہفتہ تقریبات)
حافظ محمد کاشف (ممبر میڈیا کمیٹی ہفتہ تقریبات)

Day 04: The of the weekly celebrations was the Urdu debate competition, Dr. Hussain Qadri (President of #MQI & Deputy...

Posted by College of Shariah & Islamic Sciences, Minhaj University, Lahore on Saturday, March 5, 2016

تبصرہ

Top