منہاج القرآن یوتھ لیگ دریا خان کے اسیرانِ انقلاب کا مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

مورخہ: 17 مارچ 2016ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ دریا خان کے اسیرانِ انقلاب نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی آفس دورہ کیا جہاں انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ ظلم و جبر کے نظام کے خاتمے اور مصطفوی انقلاب کو برپا کرنے کی خاطر تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے سعوبتیں برداشت کیں، ہم آج بھی ہر قسم کی رکاوٹوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور اور اپنی منزل پر نظریں جما کر جانب منزل سفر کر رہے ہیں۔ ان شاءاللہ جلد مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہوگا۔

تبصرہ

Top