شب برات کا روحانی اجتماع

مورخہ: 01 مئی 2018ء

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شب برات کے مقدس و بابرکت موقع پر یکم مئی 2018ء کی شب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ’’شب نجات‘‘ کے عنوان سے روحانی اجتماع منعقد ہوا، جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما، معروف مذہبی سکالر، سفیر یورپ الحاج علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، جواد حامد، سہیل احمد رضا، محمد منشاد، علامہ محمد معظم، حافظ غلام فرید سمیت مشائخ عظام، علماء کرام، قراء و نعت خواں حضرات کے ساتھ ساتھ مردو خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کے بعد ممتاز ثنا خوان نے آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

Minhaj ul Quran event Shab e Barat night of forgiveness

روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سفیر یورپ الحاج علامہ حافظ نذیر احمد خان نے کہا کہ شب برات گناہوں سے چھٹکارے اور نجات کی رات ہے، آج رات ہمیں نئے سرے سے اپنی عبادات میں اضافہ کرنا ہے اور اپنے رب کا قرب حاصل کرنا ہے، اللہ کے حضور گڑ گڑا کر گناہوں کی بخشش، اپنے والدین اور عزیز واقارب کی مغفرت طلب کرنی ہے، اس بابرکت رات میں گناہوں سے ترک تعلق کا عہد کرنا ہے، اگر ہم نے اس مقدس وبابرکت رات کے تقاضے پورے کر دیئے تو یہ بخشش اور نجات کی رات بن جائے گی، محسن انسانیت حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ اللہ تعالی نصف شعبان کو آسمان دنیا پر اپنی رحمت کا نزول فرماتا ہے اور قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے بھی زیادہ اپنے بندوں کے گناہ معاف فرماتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شب برأت برکت و رحمت والی رات ہے ہم عہد کریں کہ نیک کام کریں گے، برے کاموں سے اجتناب کریں گے، اللہ کریم کی بندگی کا حق ادا کرتے ہوئے اس کی عبادت کریں گے، انفرادی و اجتماعی گناہوں کی معافی مانگیں گے، اپنی جائز حاجات کے لیے اللہ سے دعا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شب برات مغفرت کی شب ہے، اللہ تعالیٰ توبہ کرنیوالوں کو اپنی رحمت کی آغوش میں لے لیتا ہے، اللہ رب العزت کا بندہ بننے کے لیے ضروری ہے کہ بندوں کے حقوق ادا کئے جائیں، گناہوں سے سچے دل سے توبہ کی جائے، ماں باپ اگر ناراض ہیں تو ان کے قدموں میں پڑ کر معافی مانگی جائے اور انہیں منایاجائے۔

انہوں نے کہا کہ اس رات کا تقاضا ہے کہ تمام مسلمان رنجشیں ختم کر کے آپس میں گلے ملیں، دنیاوی عداوتوں کو ختم کریں تاکہ اس عظیم و بابرکت شب کی برکات وحسنات سے مالا مال ہوا جاسکے۔

دعائیہ اجتماع کے اختتام پر ملکی سلامتی و خوشحالی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Minhaj ul Quran event Shab e Barat night of forgiveness

Minhaj ul Quran event Shab e Barat night of forgiveness

خطاب سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد قادری

Minhaj ul Quran event Shab e Barat night of forgiveness

Minhaj ul Quran event Shab e Barat night of forgiveness

Minhaj ul Quran event Shab e Barat night of forgiveness

Minhaj ul Quran event Shab e Barat night of forgiveness

وظائف مجلس ختم الصلٰوۃ علی النبی ﷺ

دعا

تبصرہ

Top