نظامت تربیت کی طرف سے علامہ رانا محمد ادریس قادری کے اعزاز میں ظہرانہ

مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کی طرف سے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری کی خدمات کے اعتراف میں اور ٹیم نظامت دعوت کی شاندار کارکردگی پر ان کے اعزاز میں 11 اپریل 2019 کو ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ڈائریکٹر ایڈمن و مستغیث سانحہ ماڈل ٹاؤن جواد حامد اور ڈائریکٹر مالیات عدنان جاوید سمیت نظامتِ دعوت اور نظامتِ تربیت کے ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مرکزی نظامت تربیت کی طرف سے حافظ محمد سعید رضا بغدادی اور علامہ غلام مرتضٰی علوی نے رانا محمد ادریس قادری کو ان کی شاندار کارکردگی اور شوریٰ کے اجلاس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے تحسین اور حوصلہ افزائی پر مبارکباد دی۔ علاوہ ازیں رمضان المبارک میں دروس عرفان القرآن اور اعتکاف کے دوران دعوتی و تربیتی امور کے متعلق مشاورت کی گئی۔ میٹنگ کے اختتام پر تمام مہمانوں کو پر تکلف ظہرانہ پیش کیا گیا۔
رپورٹ: محمود مسعود قادری (کوآرڈینیٹر کورسز نظامتِ تربیت)

تبصرہ

Top