منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام عظیم الشان استقبال ربیع الاول ریلی

Milad Rally

لاہور (7 اکتوبر 2021) منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول پر مشعل بردار ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، صدر لاہور رانا نفیس حسین قادری، عزیز بھٹی ٹاؤن کے صدر شہباز بھٹی قادری اور اشتیاق حنیف مغل نے کی، ریلی میں سجی ہوئی بگھیوں پر بڑی تعداد میں بچے سوار تھے، خوبصورت سفید گھوڑے بھی ریلی کے ساتھ ساتھ چلتے رہے۔ ریلی کے شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی پیغام سنایا جاتا رہا، ریلی شالامار لنک روڈ پر نکالی گئی، ریلی کے شرکاء کا شالامار لنک روڈ کی تاجر برادری نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا۔

ریلی میں پیر سید گلزار حُسین شاہ، پیر سید انعام اللہ شاہ، علامہ محمد رفیق رندھاوا، علامہ خلیل احمد حنفی، علامہ ظہیر احمد نقشبندی، علامہ مفتی غلام اصغر صدیقی، علامہ غلام شبیر جامی، پیر صوفی محمد اعجاز قادری، حاجی فرخ و دیگر قائدین و کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت کی خوشی دنیا کی ہر خوشی سے بلند تر ہے۔ رانا نفیس حسین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن نے ربیع الاول کے ماہ مبارک میں نگر نگر میلادالنبی ﷺ کلچر کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان پر عظیم الشان عالمی میلاد کانفرنس منعقد ہو گی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے۔

Milad Rally

Milad Rally

تبصرہ

Top