منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس، سانحہ مری کے جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی

مری میں اموات

تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، جس میں سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی گئی، اجلاس میں مری جیسے واقعات پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیا گیا۔ منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اس موقع پر صدر لاہور علامہ رانا نفیس حسین قادری بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پروفیسر ذوالفقار احمد، فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عبد المجید، چوہدری امجد حسین، شفاقت علی مغل اور دیگر ممبران شریک ہوئے۔

اجلاس میں مری میں برفباری کے طوفان سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی ہوئی اور دعائے مغفرت کی گئی، اجلاس کے شرکاء نے جاں بحق افراد کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور دلی تعزیت بھی کی گئی۔ اس موقع پر سانحہ مری میں درجنوں اموات پر گہرے دکھ اور دلخراش واقعہ پر شدید اظہار افسوس کیا گیا۔ ہاوس نے مشترکہ طور پر کہا کہ سانحہ مری انسانی اموات کے ناگہانی واقعات میں سے ایک ہے، جس پر پورا ملک غمگین ہے۔ سانحہ مری پر شرکائے اجلاس نے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے فوری ہنگامی اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا، تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات رونما نہ ہوں۔

مری میں اموات

مری میں اموات

مری میں اموات

تبصرہ

Top