تحریک منہاج القرآن لاہور زون کا سالانہ اجلاس

منہاج القرآن لاہور

تحریک منہاج القرآن لاہور زون کا سالانہ اجلاس مقامی ریستوران میں ہوا، جس میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، رانا محمد ادریس قادری، محمد جواد حامد، عبدالرحمن ملک، رانا نفیس حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور زون کی سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے مرکزی قائدین نے آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں رفاقت سازی اور قربانی مہم میں شاندار کارکردگی پر صدر رانا نفیس حسین اور ناظم میاں ممتاز حسین سمیت ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر مہمانان گرامی اور شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

منہاج القرآن لاہور

منہاج القرآن لاہور

منہاج القرآن لاہور

تبصرہ

Top