ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شہر اعتکاف میں تربیتی و فکری نشست سے خطاب

Dr Hassan Qadri addressing Itikaf City residents

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہر اعتکاف میں ’’اسلام میں انفاق سبیل اللہ کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے بندے مال نہیں اعمال سے دل لگاتے ہیں، انہوں نے انفاق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رضائے الہی کے لیے اللہ کے دیے ہوئے مال میں سے ضرورت مندوں پر خرچ کرنے کا نام انفاق ہے، مواخاتِ مدینہ کے ماڈل کے مطابق اِنفاق فی المال کی حقیقت یہ ہے کہ اپنے مال کو ضرورت مندوں پر اس طرح خرچ کیا جائے کہ ان کی غربت ختم ہو جائے اور ان کی تخلیقی جد و جہد بحال ہو جائے۔ صحت و تندرستی کے ساتھ جو صدقہ کیا جائے اس کی بہت بڑی فضیلت ہے۔ اللہ کا وعدہ ہے کہ اس کی راہ میں خرچ کرنے والے کبھی تنگ دست نہ ہونگے، ضرورت مندوں کی حاجت روائی کرنے والوں کو اللہ اپنا محبوب بندہ بناتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ حاجت روا ہے اور اسے اپنے بندوں کی حاجت روائی بے حد عزیز ہے ضرورت مندوں کی حاجت روائی کرنے والے اللہ کی صفت حاجت روائی کی اطاعت و پیروی میں ہوتے ہیں۔ کوئی حلال مال سے کھجور کے برابر بھی صدقہ کر دے تو اللہ اسے دائیں دست اقدس سے قبول فرماتا اور اس کا اجر پہاڑ کے برابر دیتا ہے، حرام مال کے صدقہ و خیرات کی کوئی قبولیت نہیں کیونکہ حرام مال کسی کی حق تلفی ذریعے جمع ہوتا ہے اور اللہ ایسے مال کو قبول نہیں کرتا۔

تربیتی و فکری نشست کے آغاز پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر انجینئر ثناء اللہ خان نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مختلف خدمت خلق کے جاری منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی، فکری نشست میں اشتیاق حنیف مغل، منصور قاسم اعوان، رانا فیصل، امجد ڈار، ڈاکٹر عمار اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

Dr Hassan Qadri addressing Itikaf City residents

Dr Hassan Qadri addressing Itikaf City residents

Dr Hassan Qadri addressing Itikaf City residents

Dr Hassan Qadri addressing Itikaf City residents

تبصرہ

Top