منہاج یونیورسٹی لاہور کے طلباء و طالبات کے وفد کا منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا مطالعاتی دورہ

Minhaj University Students Visit Minhaj-ul-Quran secretariat Lahore

منہاج یونیورسٹی لاہور بی ایس ایجوکیشن پروگرام کے طلباء و طالبات کے وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا مطالعاتی دورہ کیا، طلباء و طالبات کے وفد نے گوشہ درود، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جدوجہد پر مشتمل پکٹوریل گیلری، مرکزی میڈیا سیل، پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ، جامع شیخ الاسلام، فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔

وفد کو نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، عادل ظہیر، علامہ حسن جماعتی، قاری خالد حمید کاظمی، ڈاکٹر اقبال چشتی نے بریفنگ دی، وفد کی معاونت شعبہ کورسز کے علامہ حسن جماعتی نے کی، وفد نے وزٹ کے اختتام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکری سرپرستی میں خدمت دین و انسانیت کے لئے قابل ستائش اور قابل تقلید کردار ادا کررہا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بلاشبہ پاکستان اور عالم اسلام کی ایک بلند پایہ علمی شخصیت ہیں، ان کی تعلیمات اور دعوتی مساعی سے مستفید ہونے والوں کی بڑی تعداد کا تعلق یوتھ سے ہے، ہمیں یہ جان کر بھی خوشی ہوئی ہے کہ شیخ الاسلام نے امت میں بیداری شعور اور دینی عقائد کی درست تفہیم کے لیے سینکڑوں کتب تحریر کیں اور اسلام کی حقیقی پرامن تعلیمات دنیا بھر میں اجاگر کر رہے ہیں۔

وفد نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی تربیت بھی کر رہا ہے اور یہی اس تحریک کی انفرادیت ہے، طلبا نے کہا کہ ہمیں یہ جان کر بھی خوشی ہوئی کہ منہاج القرآن دعوت و تعلیم کے فروغ کے لئے سوشل میڈیا کے جدید ذرائع استعمال کر رہا ہے۔

تبصرہ

Top