مراکزِ علم مقامی سطح پہ علمی، تربیتی اور فلاحی درسگاہ بھی ہوں گے: مظہر محمود علوی

teachers training course

مراکزِ علم مقامی سطح پہ علمی، تربیتی اور فلاحی درسگاہ بھی ہوں گے جو افراد معاشرہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی کا کردار کریں گے۔ مظہر محمود علوی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ کا قیامِ مراکز علم کے حوالے سے الفیصل میرج ہال نواب شاہ میں تربیتی کیمپ سے گفتگو

کیمپ میں مشتاق احمد قائم خانی سیکرٹری کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن صوبہ سندھ، علی قریشی صدر ایم ایس ایم سندھ، باجی عائشہ مبشر زونل ناظمہ منہاج ویمن لیگ، ڈاکٹر کاشف آرائیں، ڈاکٹر نگہت، راؤ شوکت مصطفائی، ارشاد سلطانی، کاشف قادری، راؤ ارسلان سلطانی، سید مجیب زیدی ، شاہ نواز حسینی، سید محسن شاہ اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک تھی۔

تربیتی کیمپ میں شعبہ کورسز سے ڈائریکٹر حافظ سعید رضا بغدادی، ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ محمود مسعود خصوصی طور پر شریک ہوئے اور شرکاء کو بریفنگ دی۔ حافظ سعید رضا بغدادی نے علم کی اہمیت، مراکز علم کی اہمیت و تعارف، مراکز علم کے نصاب کی تدریس بمعہ قیام کا لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

انکا کہنا تھا کہ مراکزِ علم کا مقصد اُمت مسلمہ کی کھوئی ہوئی اقدار کو واپس عروج کی طرف لانا ہے۔ مراکز علم کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے علامہ محمود مسعود اور علامہ سرفراز نے کہا کہ مراکزِ علم نہ صرف تعلیمی مرکز ہو گا بلکہ ایک فلاحی مرکز بھی ہو گا جہاں مختلف طریقوں سے اخلاق و معاملات عادات و کردار سازی کی جائے گی۔

تربیتی کیمپ سے تحریک منھاج القرآن کے جملہ فورمز کے صوبائی قائدین نے بھی گفتگو کی۔ نشست کے اختتام پر حاضرین کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔

teachers training course

teachers training course

teachers training course

teachers training course

تبصرہ

Top