ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل میں پودا لگا کر منہاج یوتھ لیگ کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

مورخہ: 11 اگست 2023ء

dr hussain qadri at shajarkari muhim MYL

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں پودا لگا کر منہاج یوتھ لیگ کی شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیر (ر) اقبال احمد خان، نور اللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود قادری، رانا محمد ادریس قادری، مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد، ڈاکٹر عمران یونس، صاحبزادہ حامد مصطفیٰ القادری، شہزاد رسول، حفیظ الرحمن خان سمیت مرکزی قائدین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا کہنا تھا نوجوان ملک بھر میں شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اپنے اور اپنے گھر والوں کی طرف سے ایک ایک درخت لگائیں اور اس کی نگہداشت کریں، حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے جس شخص نے اس نیت کے ساتھ درخت لگایا کہ اس کے سائے میں لوگ بیٹھیں گے، اس کا پھل کھائیں گے، اس کا یہ عمل اللہ کے حضور عبادت اور صدقہ خیرات ہے، پاکستان بھر کے مسلمان عبادت کے اس انداز کی طرف بھی متوجہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال سیلاب آتا ہے جس کی وجہ سے قیمتی جان و مال کا نقصان ہوتا ہے، لاکھوں لوگ بے گھر ہوتے ہیں اور فصلیں تباہ ہوجاتی ہیں۔ جنگلات گلوبل وارمنگ کے خطرات اور مضمرات کے خلاف بہت بڑا حفاظتی بند ہیں، یہ زمین کی ضرورت اور خوبصورتی ہیں۔

dr hussain qadri at shajarkari muhim MYL

dr hussain qadri at shajarkari muhim MYL

dr hussain qadri at shajarkari muhim MYL

تبصرہ

Top