نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام دوسری سالانہ تقریب تقسیم انعامات

Nizam ul Madaris Pakistan certificate distribution ceremony

نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین و چیئرمین بورڈ آف گورنرز نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ رب العزت نے قرآنِ مجید کا نزول فصیح عربی زبان میں کیا۔ اللہ ربّ العزت نے قرآنِ مجید کو تمام زبانوں کا مجموعہ بنایا تاکہ دنیا بھر کے لوگ قیامت تک اس کے معارف سے بحراور ہوسکیں۔ قرآن مجید میں حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ تک تمام انبیاء کا تذکرہ موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ وسعت قلب پیدا کریں، یہی قرآن اور صاحبِ قرآن کا منہج ہے۔ عالمِ قرآن وہ ہے جو منافرت، مخاسبت، تفریق، تشکیک کی فضاء کو ختم کرے اور تعمیر کی فضاء کو فروغ دیتا ہے۔ عالم قرآن وہ ہے جس کی قربت میں جانے سے لوگوں کو اپنائیت ملے، منہاج القرآن کی تنظیم، ادارہ یہ نظام المدارس منہج قرآن پر چلنے والا ہے، یہ حضور کی امت کی بات کرنے والا ہے، نفرتوں کو ختم کرنے اور محبتوں کو عام کرنے والی تحریک ہے۔ آج اسلام کی تعلیمات اور آئمہ کرام کے طرز عمل پر عمل کرتے ہوئے امت میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ نظام المدارس حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تعلیمات اور نظریات کو سامنے رکھتے ہوئے اسی منہج قرآن پر چل رہی ہے۔

چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ نظام المدارس بورڈ اس بات پر مبارکباد کا مستحق ہے کہ اس نے مدارس دینیہ کے نظام کو ریوائیو کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن اور جدید تقاضوں کے مطابق نصاب کی تجدید کی۔

سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ہمیشہ اتحاد امت کی بات کرتے دیکھا، وہ نفرتوں کو ختم کرنے اور محبت و رواداری پھیلانے والے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری میں افراط و تفریط نہیں ہے، وہ اعتدال رکھنے والی شخصیت ہیں، آپ کی قیادت اور نگرانی میں جب نظام المدارس پاکستان کے طلباء علماء بن کر پاکستان میں پھیلیں گے تو اتحاد امت کا پرچم بلند ہوگا۔

آغا سید جواد نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انتہا پسندی کے خاتمے اور فرقہ واریت کو کم کرنے کے لیے محنت کرنا ہوگی، نظام المدارس بورڈ اس بات پر مبارکباد کا مستحق ہے کہ اس نے مدارس دینیہ کے نظام کو ریوائیو کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن اور جدید تقاضوں کے مطابق نصاب کی تجدید کی۔

پیر ضیاء الحق نقشبندی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علمی و تحقیقی دنیا میں انقلاب برپا کیا۔ ان شاء اللہ نظام المدارس کے پلیٹ فارم سے مدارس دینیہ کی مٹی اقدار کو بحال کیا جائے گا اور اس بورڈ سے فارغ التحصیل طلباء ان شاء اللہ ہر شعبۂ زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دیں گے اور معتدل معاشرے کے قیام کا باعث بنیں گے۔

معروف موٹیویشنل سپیکر سید قاسم علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ اکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایسی ہستی ہیں جن سے آج کے دور میں ہو کوئی سیکھتا ہے۔ نظام المدارس کے تحت نصاب کی تبدیلی ایک خوش آئندہ قدم ہے۔ یقیناً یہ نصاب طلباء کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ طلباء کو صوفیاء کی منش پر چلتے ہوئے اپنے آپ کا محاسبہ کرنا چاہیئے کہ اُن کا ہر آنے والا دن پہلے والے دن سے بہتر ہو، ان شاء اللہ نظام المدارس پاکستان کے تحت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مرتب کردہ نصاب پڑھ کر طلبہ میں اعتدال پسندی اور دوسروں کی رائے کو قبول کرنے کی صلاحیت پیدا ہوگی۔

علامہ مفتی زبیر فہیم صدر اتحاد المدارس العربیہ نے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ کے تحت ہمارےدینی نظام میں عصری اور دینی علوم کی تقسیم پیدا کی گئی۔ تقسیم ہند کے ساتھ نظام تعلیم کو بھی تقسیم کر دیا قومی وحدت کے حصول اور آئندہ نسلوں کے اعتقادات اور ایمان کی حفاظت اور یکساں و معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے اس تقسیم کو ختم کرنا ہوگا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس تقسیم کو ختم کرنے کے لیے نظام المدارس پاکستان کی شکل میں بہت خوبصورت اور موثر قدم اٹھایا ہے، ہمیں خوشی ہے کہ تقسیم کے اس خلا کو ختم کرنے کی سوچ ہمارے اداروں میں بھی موجود ہے، ہم بہتری کے لئے پر امید ہیں۔ نظام المدا رس کا تدریسی و امتحانی نظام جدید اور اعلیٰ ہے اس پر قیا دت اور ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتا ہوں۔

علامہ بدر الزمان قادری نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان دینی وفاقی بورڈز میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔ نظام المدارس نے جہاں ٹیچرز ٹریننگ متعارف کروائی، وہاں مدرسین اور طلبہ کے مسائل فوری حل کرنے کا سسٹم بھی متعارف کروایا، تربیت سے محروم استاد دشمن سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں، نظام المدارس پاکستان کا ٹیچر ٹریننگ پروگرام بہت شاندار ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی اور ڈاکٹر حسن محی الدین قا دری کی نگرانی میں شاندار ٹیم اس نظام کو لےکر چل رہی ہے۔

ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری نے نظام المدارس پاکستان کی اڑھائی سالہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دینی وفاقوں میں یہ پہلا بورڈ ہے جس نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی راہنمائی میں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نیا نصاب نہ صرف تیار کیا بلکہ نافذ کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی، فروغ امن اور بین المسلمین اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے حقیقی تصوف اور صوفیا کی تعلیمات کو بھی شامل نصاب کیا گیا ہے۔

عین الحق بغدادی ناظم امتحانات نظام المدارس پاکستان نے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نظام امتحان کسی بھی تعلیمی نظام میں ریڑھ کی ہڈی ہوتا ہے۔ نظام المدارس پاکستان نے معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور طلبہ میں صحت مند مقابلہ کا رجحان پیدا کرنے کے لیے شفاف نظام امتحان متعارف کروایا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ملک گیر امتحانی سنٹرز کی آن لائن مانیٹرنگ کا کامیاب تجربہ کیا گیا، آن لائن مانیٹرنگ کے لیے نظام المدارس پاکستان نے ایک جدید سافٹ ویئر تیار کروایا ہے، ہم مدارس دینیہ کے طلبہ کو آئی ٹی بیسڈ سکلز سے بھی ہم آہنگ کر رہے ہیں۔

تقریب میں برگیڈیر ر اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، نور اللہ صدیقی، جی ایم ملک، مفتی غلام اصغر صدیقی، رانا فیاض احمد، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر شفاقت بغدادی الازہری، راجہ زاہد محمود، علامہ اشفاق چشتی، نائب صدر ویمن لیگ سدرہ کرامت، سحر عنبرین، علماء و اساتذہ کرام، مدرسین و مدرسات، پوزیشن ہولڈر طلباءو طالبات شریک ہوئے۔

تقریب کے اختتام پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، نائب صدر برگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور دیگر مہمانانِ گرامی نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

Nizam ul Madaris Pakistan certificate distribution ceremony -1

Nizam ul Madaris Pakistan certificate distribution ceremony -1

تبصرہ

Top