عدل پر قائم معاشرے کبھی محکوم نہیں ہوتے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

آپ ﷺ نے امت کو عدل و مساوات پر مبنی معاشرہ عطا کیا: جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب
گناہوں کی کثرت سے وبائیں، غربت اور بیماریاں آتی ہیں، اللہ کے حضور سر جھکا دیں

Dr Hassan Qadri adressing Khutba Jummah in Jamia Shaykh ul Islam

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گناہوں کی کثرت سے رزق، عمر کم اور حافظہ کمزور ہوتا ہے، غربت، وباؤں بیماریوں اور مصائب سے نجات چاہنے والے سچے دل سے تائب ہو کر اللہ کے حضور سربسجود ہو جائیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن مجید نے خیرو برکات کے حصول کا ایک پورا پیکج دیا ہے، اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں فرمایا کہ انفرادی و اجتماعی زندگی میں عدل، احسان اور صلہ رحمی کو اختیار کریں، فواحش اور نفسانی خواہشات کی اندھا دھند پیروی ترک کر دیں، اللہ کے احکامات کی حکم عدولی مصائب و آلام لاتی ہے، اگر ہم عدل کی بجائے ظلم کا ساتھ دیں گے، مساوات کی بجائے پسند اور ناپسند کی بنیاد پر فیصلے صادر کریں گے تو ایسا طرز حیات اللہ کی برکات و ثمرات سے محروم ہو جاتا ہے، عدل قوموں کو ہر قسم کی محکومی سے نجات دیتا ہے ناانصافی معاشروں کو کمزور اور غلام بنا دیتی ہے، حضور نبی اکرم ﷺ نے عدل و مساوات پر مبنی معاشرہ عطا کیا جسے ریاست مدینہ کہا جاتا ہے آج بھی ریاست مدینہ کا ماڈل امت کی خوشحالی اور دائمی امن کا ضامن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گناہوں میں لتھڑے ہوئے معاشروں پر بے رحم اور کرپٹ حکمران مسلط ہوجاتے ہیں، جیسے اعمال ہونگے ویسے حکمران ہونگے، ہم دوسروں کا محاسبہ کرنے کی بجائے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں کیا ہم والدین کا حق ادا کر رہے ہیں؟ کیا ہم ہمسایوں کے حقوق کا خیال رکھ رہے ہیں؟ کیا ہم یتیم کا حق اسے لٹا رہے ہیں؟ کیا ہم وعدہ کے سچے ہیں؟ کیا ہمارا رزق حلال اور طیب ہے؟ کیا ہم اپنے فائدے کے لیے جھوٹ تو نہیں بولتے؟ اگر جواب ناں میں ملے تو پھر پہلے اپنے معاملات درست کریں جب فرد ٹھیک ہو جاتا ہے تو پھر وہ معاشرہ بھی ٹھیک ہو جاتا ہے۔

آخر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اُمت مسلمہ، ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کروائی۔

تبصرہ

Top