چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد کی ملاقات

Meeting with Dr Hassan Qadri the delegation of Minhaj Ulama Council-

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے منہاج القرآن علماء کونسل کے 40 رکنی وفد کی مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات ہوئی۔

علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ قائدِ تحریک شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اتحاد امت کے فروغ، سیرت النبی ﷺ کی ترویج و اشاعت اور بین المذاہب رواداری کیلئے منہاج القرآن علما کونسل کی بنیاد رکھی تھی، نئی نسل کے رجحانات و میلانات کے مطابق ان تک مصطفوی تعلیمات پہنچانا ایک اہم دینی ذمہ داری اور چیلنج ہے، جو افراد دین کے فہم سے محروم ہیں ان تک دین کا فہم پہنچایا جائے، انہیں تحریک دی جائے کہ اپنے گھروں کو مرکزِ علم بنا کر نسلوں کی فکری آبیاری اور کردار سازی کریں اور مساجد میں آنے والے افراد کو علم دیں کہ وہ معصیت کی زندگی سے محفوظ رہیں اور ان کی توجہ فقط رزق حلال کمانے پر مرکوز ہو۔

وفد کی قیادت منہاج علماء کونسل کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، مرکزی ناظم علماء کونسل علامہ اشفاق علی چشتی مرکزی ناظم علماء کونسل کررہے تھے، وفد میں علامہ مختار احمد اشرفی، صاحبزادہ پیر زاہد رضا نوری، علامہ محمد اعظم نوری، علامہ جہانگیر نواز نوشاہی، علامہ محمد نعیم قادری، علامہ محمد عمر، علامہ مدثر حنیف قادری سمیت دیپال پور، حجرہ شاہ مقیم، حویلی لکھا اور منڈی احمدآباد کے عہدیداران شامل تھے۔

Meeting with Dr Hassan Qadri the delegation of Minhaj Ulama Council-

Meeting with Dr Hassan Qadri the delegation of Minhaj Ulama Council-

تبصرہ

Top