گورنر کے پی کے کا منہاج القرآن سیکرٹریٹ اور منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ

مورخہ: 03 جون 2024ء

امن وخوشحالی کیلئے بین المذاہب رواداری ناگزیر ہے: فیصل کریم کنڈی
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی علم و امن کے لئے خدمات کا معترف ہوں: گورنر کے پی
فیصل کریم کنڈی نے آغوش کمپلیکس میں یتیم بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور تصاویر بنوائیں

Faisal Kareem Kundi Vists MQi Secretariat and Minhaj University

Faisal Kareem Kundi Vists MQi Secretariat and Minhaj University

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ، آغوش آرفن کیئرہوم اور منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کی علم و امن کے لئے خدمات کا معترف ہوں، بالخصوص تعلیم کے شعبے میں منہاج القرآن کی عملی خدمات قابل تحسین اور قابل تقلید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد خیبرپختونخوا میں بین المذاہب رواداری کے عنوان سے قومی کانفرنس کا اہتمام کریں گے۔ امن و خوشحالی کے لئے بین المذاہب رواداری ناگزیر ہے۔ عدم برداشت کی غیر انسانی قدروں کے ساتھ ہم امن اور ترقی کا کوئی ہدف بھی حاصل نہیں کر سکتے۔بیرسٹر عامر حسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کا منہاج یونیورسٹی لاہور آمد پر وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، رجسٹرار ڈاکٹر خرم شہزاد و دیگر سینئر عہدیداروں نے استقبال کیا۔ گورنر کے پی کے نے منہاج یونیورسٹی کے الیکٹریکل، کیمیکل انجینئرنگ، ایڈمشن بلاک اور شیخ الاسلام تصوف سنٹر کا دورہ کیا اور منہاج یونیورسٹی کے تدریسی ماحول کو منفرد اور بامقصد قرار دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گورنر کے پی کے کو یادگاری سوینئر دیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ عرفان القرآن، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرۂ آفاق کتاب ”دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور“ اور اپنی تازہ ترین کتب تحفہ میں دیں۔

گورنر کے پی کے نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کام کرنے والے سٹیٹ آف دی آرٹ آرفن کیئر کمپلیکس کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔ انہوں نے کمپلیکس میں رہائش پذیر یتیم بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا، ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کو جو سہولتیں یہاں میسر ہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، ایسے ادارے دیگر صوبوں میں بھی بننے چاہئیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے انہیں یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت، کفالت اور نگہداشت پر جامع بریفنگ دی۔ کرنل(ر) مبشر اقبال نے کہا کہ آپ کے ذریعے حکومت پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ یتیم بچوں کی معیاری کفالت اور تعلیم و تربیت کا قومی فریضہ انجام دینے والے اداروں کو بجلی، گیس کے بلوں میں خصوصی رعایت دی جائے۔ یہ رعایت بچوں کے معیار زندگی کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو گی۔ گورنر کے پی کے نے وعدہ کیا کہ وہ متعلقہ فورم پر اس حوالے سے ضرور بات کریں گے۔

گورنر کے پی کے نے تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کی عمارت کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں پرنسپل علامہ محمد عباس نقشبندی نے بریفنگ دی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں آمد پر مرکزی راہ نماؤں راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، خرم شہزاد، اورنگزیب خان نے خوش آمدید کہا۔ گورنر کے پی کے نے خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ مینارۃ الاسلام گوشہ درود، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور جامع شیخ الاسلام کا دورہ بھی کیا اور منہاج القرآن کے جملہ ڈیپارٹمنٹس اور انتظام و انصرام کو سراہا۔

تبصرہ

Top