منہاج القرآن کے رہنماؤں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

مورخہ: 27 جون 2024ء

علامہ غلام ربانی تیمور، عدنان جاوید، سعید اقبال کیلئے قرآن خوانی کی گئی
خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیر(ر) اقبال احمد خان، رانا محمد ادریس، رفیق نجم، سید الطاف حسین گیلانی کی شرکت

Dua For Rehnuma Minhaj ul Quran

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مرکزی رہنماؤں ناظم دعوت امور خارجہ علامہ غلام ربانی تیمور (مرحوم)، سابق ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید(مرحوم)، جنرل سیکرٹری سوئٹزرلینڈ منہاج القرآن انٹرنیشنل سعید اقبال (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

دعائیہ تقریب میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، نائب صدربریگیڈیر(ر) اقبال احمد خان، علامہ رانا محمد ادریس، انجینئرمحمدرفیق نجم، سید الطاف حسین گیلانی، راجہ زاہد محمود،جواد حامد، نور اللہ صدیقی، غلام مرتضیٰ مرتضائی سمیت مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔

ایصال ثواب کی محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری نے تلاوت کلام مجید کی سعادت حاصل کی۔ علامہ غلام ربانی تیمور(مرحوم) کے بیٹے حمزہ مصطفیٰ نے نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت حاصل کی۔

دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے مرحومین کی دین اسلام اور تحریک منہاج القرآن کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے مرحومین کی تحریک منہاج القرآن سے وابستگی اور مصطفوی مشن کیلئے خدمات پر روشنی ڈالی۔ دعائیہ تقریب میں مرحومین کے عزیز و اقارب، منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے جملہ شعبہ جات کے سربراہان اور سٹاف ممبران نے شرکت کی۔

آخر میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ ایصال ثواب کی محفل میں حاجی منظور حسین، فر حان جاوید، محمد ثاقب، عبد الرحمان ملک، رانا محمد فاروق، سہیل احمد رضا، قاضی فیض الاسلام، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، ڈاکٹر سلطان محمود چودھری، اسامہ مجید، سدرہ کرامت، عائشہ مبشر و دیگر شریک تھے۔

تبصرہ

Top